دنیا کیوں بنائی گئی.؟

جب اللہ تعالیٰ نے دنیا بنانے کا ارادہ کیا تو فرشتوں کو بتایا کہ میں اپنا خلیفہ بنا رہا ہوں زمین پر. جس پر فرشتوں نے اللہ سے فرمایا کہ اے اللہ ایسوں کو بناؤ گے جو زمین پر فساد پھلائیں گے. اللہ نے کہا اے فرشتوں تم نہیں جانتے جو میں جانتا ہوں. پھر اللہ نے حضرت آدم(علیہ صلاتہ و تسلیم) کو مٹی پانی اور ہوا سے بنایا اور ان میں روح پھونکی گئ جب آدم علیہ سلام میں دنیا کی جان آئی تو بیساختہ پکار اٹھے (میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں) جب اللہ نے سنا تو فرشتوں تو حکم دیا سجدہ کرو آدم کو تمام فرشتے سجدے میں گئے مگر ابلیس نہ گیا پوچھا تو کیوں نہیں گیا تو کہا میں آگ سے بنا ہوں اور آدم مٹی سے نہیں میں اسکو سجدہ نہیں کر سکتا تھا اللہ نے فوراً ہی اسکی تمام طاقتیں لےلی اور تمام علم بھی لے لیا اور اسکو غرور اور تکبر کی وجہ سے کافروں میں سے کر دیا. حضرت آدم علیہ سلام کے بعد اللہ نے ایک لاکھ کم و بیش پیغمبر و رسول اس دنیا میں بھیجے اور سب سے آخر میں اپنے پیارے کو اس دنیا میں مبعوث فرمایا جس کے حقیقی دنیا بنائی گئ اللہ فرماتا ہے اے پیارے اگر تجھ کو نہ بنانا ہوتا تو میں دنیا ہی نہیں بناتا نہ آسمان نہ چاند تارے سورج کچھ بھی نہیں بناتا یہاں تک کہ فرمایا اگر تم کو پیدا نہ کرنا ہوتا تو میں اپنا رب ہونا ظاہر نہ کرتا میں نے چاھا کوئی ہو میری پھچان کروانے والا تو تجھ کو بنایا اور تیرے ذریعے میں نے اپنی پھچان کروائی.. دوستوں اب اندازہ کرو ہمارا اس دنیا میں ہونا بھی حضور کہ صدقے سے ہے آج ہم جو بھی ہیں یہ سب آقا کی کرم نوازی ہے. اللہ اپنے پیارے سے کتنی محبت کرتا ہے اس کے لئے پوری کائنات بنا ڈالی.. اور آج ہم کیا کر ہے ہیں آج ہم کی بات مان رہے ہیں کس کے کہنے پر ناموس رسالت(صلی اللہ علیہ وسلم) پر حملے کر رہے ہیں. آج ہم نے یہود و نصاری کو اپنا دوست بنا لیا ہے حضور کے دشمنوں کو اپنا دوست اور بھائی بنایا ہوا ہے ہم بس دکھاوے کی محبت کرتے ہیں نعرے تو بہت جوش سے لگاتے ہیں مگر عمل کے وقت کوئی نظر نہیں آتا. دنیا کی محبت اتنی بس گئی ہے کہ پیسے کے خاطر آج لوگ اپنا ایمان تک بیچ دیتے ہیں. جس کے خاطر یہ کائنات بنائی گئی جس کی وجہ سے آج ہم ہیں آج ان سے ہی محبت کرنے کو ڈرتے ہیں حقیقی محبت کب کریں ان سے جب دنیا سے چلے جائیں گے. خدارا دین کو سمجھنے کی کوشش کرو آقا سے سب سے زیادہ محبت کرو ہر وقت آقا کی تعریفیں بیان کرو لوگوں کو آقا کی محبت کا درس دو ان کو بتائو کہ اللہ سب سے محبت اپنے پیارے حضور محمد صلی اللہ سیہ وسلم سے کرتا ہے بس ہم نے بھی اسی سے محبت کرنی جس سے اللہ کرتا ہے. عہد کریں کہ ان شآء اللہ بد مذہب گستاخوں اور منافقین و مشرکین سے اپنے آپ کو ہمیشہ بچانے کی کوشش کرونگا..
اگر میری پوسٹ اچھی لگی ہو تو لائک اور شیئر بھی کریں شکریہ..

Haris Ahmed
About the Author: Haris Ahmed Read More Articles by Haris Ahmed: 3 Articles with 4432 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.