پاکستان کی آبادی 2017 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق
تقریبا 22 کروڑ پر ہے۔ آبادی کا 70 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ جمہوریت کے
دس سال مکمل ہونے کو ہیں اور اگر ملک کی حالت پر بات کی جائے تو ملک مجموعی
طور پر ایک دور ترقی سے گزر رہا ہے۔ سیا سی جماعتوں کے منشور اور ان سے
وابستہ افراد اس ملک کو کیا دے رہے ہیں؟
ملک میں عدم و استحکام کی فضا تو قائم ہوگئی ہے۔ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن
رد الفساد میں سیکیورٹی اداروں کو کامیابیاں حاصل ہوئی۔ اب بات کی جائے
سیاسی استحکام کی تو ملک میں انتشار پایا جارہا ہے۔ ہر سیاسی جماعت عوام کو
متواجہ کرنے میں مگن ہے اور اس کی وجہ اگلے سال ہونے والے عام انتخابات
ہیں۔دھاندلی اور بے ضابتگی ہر الیکشن میں ہوتی ہے مگر کیا یہی چیز ہمیں
آئندہ سال ہونے والے انتخاب میں دکھائی دے گی؟ عوام کو سوچنا ہے کہ ان 5
سالوں میں حکومت کی بدولت ان کی زندگی پر کس طرح کا فرق آیا۔ عوام سے کئے
گئے وعدے پورے ہوئے یا پھر وعدہ خلافی کرکے حکمران بھول گئے۔ اس الیکشن میں
آپنے چننا ہے اپنا منتخب نمائندہ جو عوام کے لئے سوچے عوام کے لئے کام کرے
اور کسی بھی مسئلے کو اپنا سمجھ کر کام کرے۔ اور میں چاہوں گا کہ مجھے
پڑھنے والے حضرات ذرہ سوچیں اور فیصلہ کریں کہ آخر کرنا کیا ہے۔ |