مان جا اے نادان!!

جانے بچے اب شوق سے پڑھتے کیوں نہیں
دنیا میں سب سے آگے بڑھتے کیوں نہیں

ہم نے اک بچے سے پوچھا،،،چندا بڑے ہو کر کیا بنو گے؟؟،،،
‘‘سلمان خان‘‘،،،اس نے لمحہ ضائع کئے بنا کہہ دیا،،،ہم نے منہ سا بنا لیا،،،
بچہ پلٹ کر بولا،،،کم سے کم آپ سا نہیں بنوں گا،،،ہمارا منہ مزید بن ساگیا،،،
اب یہ منہ لے کر کہاں جائیں،،،منہ کم اور غم ذیادہ ہے،،،،
خوشیوں کا پتا نہیں،،،ستم ذیادہ ہے،،،

ایسی بات نہیں ہم معمولی سے منہ کے مالک نہیں ہیں،،،ہمارے منہ کے
بہت چرچے ہیں،،،کئی لوگوں کا کہنا ہے ہمار منہ کی وجہ سے کئی اردو
محاورے ایجاد ہوئے ہیں،،،
آپ کہیں گے ہم بہت ہی خود پسند قسم کے انسان ہیں،،،اگر ہیں بھی تو آپ
کو کیا تکلیف ہے،،،

خیر چھوڑئیے،،،بات ہو رہی تھی محاوروں کی،،،یار لوگوں کا کہنا،،،دہر فٹے منہ،،
یہ منہ اور مسور کی دال،،،جلنے والے تیرا منہ کالا،،،منہ نہ متھا جن پہاڑو لتھا،،
منہ ایسا کہ بارہ بج رہے،،،
آپ جان چکے ہوں گے اردو ادب پر ہمارے منہ کے کس قدر احسانات ہیں،،

بات ہو رہی تھی،،،آج کل بچے مان کے نہیں دیتے،،،پڑھتے نہیں،،،نہ ہی کھیلتے
ہیں،،،بس سیل فون،،،انٹرنیٹ،،،ٹیکسٹ میسج،،،اور گیمز کے علاوہ کچھ بھی شوق
نہیں،،،سب سے ان کا آج اور آنے والا کل سب تباہ ہورہے ہیں،،،
جسمانی اور ذہنی کمزوری ان کے لیے زہرِ قاتل بنتی جارہی ہے،،،جس سے موٹا اور
سستی عام ہوتے جارہے ہیں،،،

اگر پیرنٹس اور ٹیچرز اور ہماری سوسائٹی اپنا آج ان پر قربان نہیں کریں گے،،،تو آنے
والا کل خوشگوار ہوہی نہیں سکتا،،،
بچوں کے کھیلنے،،،پڑھنے،،،انٹرنیٹ سب کے ٹائم فکس کردئیے جائیں،،،
اگر ایسا نہ کیا گیا تو کل یہ بچے کہیں بھی فکس نہیں ہوں پائیں گے،،،اب وقت ہے
اپنے آنے والے کل کو بچا لیا جائے،،،اس میں بہتری لائی جائے،،،اس میں خوبصورتی
پیدا کی جائے،،،کائنات کے خلاف جانے سے صرف نقصان ہی نقصان ہے،،،
اپنے آپ کو ذرا سا قربان کردو،،،اپنی سوچ سے دنیا کو حیران کردو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1253839 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.