ٹیسلا کا سیمی برقی ٹرک، ’سڑک کا نیا بادشاہ‘

image
برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے اپنے پہلے برقی ٹرک کو متعارف کرایا ہے-
 
image
ٹیسلا کے مطابق نیا برقی ٹرک سڑکوں کے بادشاہ یعنی ڈیزل سے چلنے والے ٹرکوں کے لیے ایک چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔
 
image
ٹیسلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرک ٹیسلا سیمی ایک بار چارج میں پانچ سو کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے-
 
image
ٹیسلا کا کہنا ہے کہ اس ٹرک کی کمرشل بنیادوں پر تیاری 2019 میں شروع ہو جائے گی۔
 
image
ٹرک صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی سپیڈ صرف بیس سیکنڈ میں پہنچ سکتا ہے اور 36 ہزار 287 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتا ہے-
 
image
ٹیسلا کی لاس اینجلس میں واقع فیکٹری میں بات کرتے ہوئے ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلن مسک نے کہا کہ’ یہ کسی بھی ایسے ٹرک کی طرح کا نہیں ہو گا جو آپ نے کبھی چلایا ہو گا۔‘
 
image
ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلن مسک نے غیر متوقع طور پر برقی ٹرک نے ایک کار روڈسٹر بھی متعارف کرائی ہے۔ تقریب رونمائی میں یہ سرخ رنگ کی سپورٹس کار برقی ٹرک کے ڈالے میں سے باہر نکلی-
 


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

Tesla has unveiled its first electric articulated lorry, designed to challenge diesel trucks as king of the road. The long-anticipated Tesla Semi has a range of 500 miles on a single charge.