عاصیوں تھام لو دامن ِ مصطفےٰ
پھر پڑھو رب کی رحمت پہ لاکھوں سلام
محبت رسول ﷺ کامل ایمان کی شرط ِاول ہے ۔ اپنی ہر چیز سے ماں ،باپ ،بہین،
بھائی، بیوی بچے حتیٰ کہ اپنی جان و مال سے بھی بڑھ کر ’’ سردار الانبیاء
حضرت محمد ﷺ سے محبت کی جائے۔ محبت کے بڑھ جانے کو ’’ عشق ‘‘ کہتے ہیں،
کتنے خوش نصیب وہ لوگ ہیں جن کو غفور و کریم آقا ﷺ کا سے عشق ہوتا ہے۔ ماہ
مقدس ربیع الاول کے آتے ہی عاشقانِ رسول ﷺ کے چہرے اور دل کھِل اُٹھتے ہیں
۔ پاکستان کے غیرت مند غیور عاشقان رسالت ﷺ کو اس سال 2017 میں میلاد شریف
کی سعادت دوبار نصیب ہوئی ، اور اﷲ اﷲ اس ماہ مبارک ربیع الاول میں پھر دو
خوشیاں نصیب ہوئی، پہلی خوشی ’’ میلاد مصطفی ﷺ نصیب ہوا۔ دوسری خوشی اﷲ پاک
نے’’ عاشقان رسول ‘‘ کو مولانا خادم حسین رضوی اور ان کے رفقاء کے زریئے دی
ہے۔
تحریک لبیک یا رسول اﷲ سیاسی تنظیم ہے مگر ’’ دھرنا برائے ختم نبوت خالصتاً
غیر سیاسی فعل تھا۔ کوئی بھی مسلم کامل ایمان والا نہیں ہو سکتا جب تک ’’
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو
سکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس کے باپ، اس کے بیٹے، اور دوسرے تمام لوگوں
سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔(بخاری، مسلم، مشکوۃ) ‘‘
محبت ِ رسول تو سب کرتے ہیں مگر جب محبت کا امتحان آیا تو ’’ تحریک لبیک یا
رسول اﷲ کی مرکزی قیادت علامہ خادم حسین رضوی اور ان کے جان نثار رفقاء ،
علما ، مشائخ ، عشق رسول ﷺ میں سرشار تمام طبہ فکر کے لوگوں نے سب مسلمانوں
سے بازی لیکر دنیا فانی کے لالچ غرض نام و نمود سے ہٹ کر ثابت کر دیا ۔
عاشقان رسول ’’ صرف نعرہ بازی اور میلاد مصطفےٰ ﷺ کا حلوہ ہی نہیں کھاتے
بلکہ جب خون بہانے کا وقت آئے تو سینہ تان کر ’’ لبیک لبیک یا رسول اﷲ کہتے
کہتے ’’ جام ِ شہادت نوش ‘‘ کر کے دنیا اور آخرت کی کامیابی اپنے نام کروا
لیتے ہیں ۔
عشق رسول اور محبت رسول کو سمجھنے کے لئے ایک مثال دیتا ہوں
کسی کالج کے گراؤنڈ میں ایک درمیان میں لائین لگاتے ہیں ۔ اور تمام طلبہ کو
اکھٹا کیا جائے اور کہا جائے ’’ جن کی جیب میں نوٹ ( پیسے ) ہیں وہ لائین
کے دائیں جانب اور جن کی جیب میں روپے( نوٹ ) نہیں وہ لائین کے بائیں جانب
کھڑے ہوں ۔
اب غور کریں 10روپے والہ،20روپے والہ،50روپے والہ،100روپے والہ،500روپے
والہ،1000روپے والہ،5000روپے والے سب دائیں جانب اور باقی خالی جیب والے
بائیں جانب ۔
یہ تو سچ ہے کہ دائیں جانب والوں کی جیب میں رقم ہے مگر رقم برابر نہیں اسی
طرح ایمان والوں کو اﷲ اور اﷲ کے رسول سے محبت ہے مگر رقم کی طرح محبت
برابر نہیں ، اسی طرح جب ’’ ختم نبوت ‘‘ پر ڈاکہ پڑا تو ہر صاحب ایمان کو
پرشانی لاحق ہوئی اور ختم نبوت پر پہرے دار بن کر گھر سے محض اﷲ اور اﷲ کے
رسول کی محبت کے لئے نکلنے والے، ہر قسم کی بھوک پیاس تشدد اور سردیوں کی
ٹھنڈی راتوں کی سردی کی پروا کئے بغیر ’’ دھرنا میں شریک ہو کر ثابت کر دیا
ہے ’’ عشق ِ رسول میں موت بھی قبول ہے۔ !
بات محبت پیار اور عشق کی ہو رہی ہے ۔ ہم سب مچھلی کھاتے ہیں مچھلی ایک صحت
کے لئے مفید چیز ہے مگر آج میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ مچھلی کو ’’ پانی
سے عشق ہے !
جب بھی مچھلی پانی سے الگ کی جائے، مچھلی تڑپنا پھڑکنا شروع کر دیتی ہے اگر
کچھ دیر پانی نہ ملے تو سسک سسک کر اپنی جان نچھاور کر یتی ہے کیونکہ مچھلی
کو پانی سے عشق ہے۔ محبت اور پیار شاید فانی زندگی کے ساتھ ختم ہو جائیں
مگر ’’ عشق کبھی ختم نہیں ہوتا۔ وہ مچھلی جو پانی سے عشق کرتی ہے پانی نہ
ملے تو ’’ موت ‘‘ کو گلے لگا لیتی ہے۔ اور جب ہم مچھلی کھاتے ہیں خواہ کوئی
بھی طریقہ سالن فرائی وغیرہ کا اختیار کیا جائے ہم کو عام حالت سے زیادہ
پیاس لگتی ہے کیونکہ ہم نے مچھلی کھائی ہوتی ہے اور مچھلی کا عشق زندگی کی
قربانی سے ختم نہیں ہوتا۔ تو سوچنا ہوگا
عشق مصطفیٰ ﷺ کیسے ختم ہو سکتا ہے ؟دنیا نے دیکھا ’’ اسلام آباد میں تحریک
لبیک یا رسول اﷲ ‘‘ کے پرامن دھرنے کو ’’ نیست و نمود ‘‘ کرنے کے لئے اسلام
آباد انتظامیہ نے آنسو گیس کے شیل عاشقان رسول ﷺ کی اﷲ نے کیسے مدد کی
محبوب خدا کے عاشقوں کے لئے ہواؤں کا رخ پھیر دیا۔ پولیس کے تازہ دم دستے
عاشقان رسول پر ’’ ٹوٹ ‘] پڑے مگر اﷲ پاک نے اپنے پیارے نبی ﷺ کے عاشقوں کے
لئے کیسا انتظام کیا ؟ انسانی عقل حیران و پرشان ہوگی بلکہ سکتہ کی حالت
۔۔۔۔۔ تصور کریں ظلم کا اتنا پروگرام تھا کہ عاشقانِ رسول کے لہو کی ندیاں
بہہ جائیں اگر ایسا منصوبہ نہیں تھا تو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش
’’ آزاد ملک میں سوالیہ نشان تو پیدا کرتی ہے۔ حکومت کی طرف سے مکمل سوشل
میڈیا بلاک تھا حیرانگی والی یہ بات ہے کہ جب تاجدار مدینہ کے نازیبا خاکوں
کا معاملہ تھاتب تو فیس بل سمیت سوشل میڈیا بین نہیں کیا گیا تھا۔ خیر قصہ
مختصر !اسلامی جموریہ پاکستان ’’ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا تھا اور
قائم ہے ۔ ان شااﷲ قیامت تک قائم رہے گا ۔ جب سے دنیا کے نقشہ پر اسلامی
جموریہ پاکستان نمودار ہوا ہے ۔ اﷲ پاک نے ہر موقع پر اس کی مدد کی ہے ۔
دھرنا تحفظ ختم نبوت کا پرامن طور پر خاتمہ کا کریڈٹ ’’ سپا سلار چیف آف
آرمی اسٹاف پاکستان جناب قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے جنہوں نے پاکستانی کی
سلامتی کی حق ادا کرتے ہوئے ملک کو تباہی و بربادی سے بچا لیا ہے ! عاشقِ
رسول حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؓ فرماتے ہے ۔
تماشہ تو دیکھو کہ دوزخ کی آتش
لگائے خدا اور بجھائے محمدﷺ
تعجب تو یہ ہے کہ فردوسِ اعلیٰ
بنائے خدا اور بسائے محمدﷺ
اسلامی جموریہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی اور عاشقان رسول ﷺ کا ملک ہے جو
شہیدنے ختم نبوت پر پہرا دیتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فیض ہوئے ہیں ۔
اﷲ پاک ان کے درجات میں بلندی اور لواقین کو صبر عطا فرمائے ۔اﷲ تعالیٰ ان
کے صدقے اسلامی جموریہ پاکستان پر اپنا کرم و فضل عطا فرمائے اور حکومت
پاکستان سے گزارش ہے عاشقان رسول کے لواقین کی مالی اخلاقی مدد کی جائے ۔
|