دوڑتا ہوا ادب

ادب اور ایتھلیٹ میں بہت فرق ہوتا ہے،،،مگر آجکل ادب بھی دوڑتا ہے،،،
بلکہ اب تو یہ پنکچر بھی ہو جاتا ہے،،،اس کا چلان بھی ہو جاتا ہے،،،کبھی
کبھی الٹ بھی جاتا ہے،،،

آپ پریشان نہ ہوں،،،ہم آپ کو شعر سے سمجھا دیتے ہیں،،،
اک دن میں بھی صاحبِ دیوان ہو جاؤں گا
پورا دیوان رکشہ پر ہی پرنٹ کرؤاں گا

پبلک پرانسپورٹ پر لکھے گئے اشعار،،،حکایتیں،،،ہماری قوم کی علم دوستی
کا منہ بولتا ثبوت ہیں،،،
پینٹر حضرات نے لوڈنگ ٹرکوں پر پورا جنگل آباد کر رکھا ہے،،،ہمارے جنگلوں
اور چڑیاگھر میں اتنے جانور نہیں ہیں،،،جتنے ان دوڑتے،،پھرتے ٹرکوں پر نظر آتے
ہیں،،،

ماں کی دعا جنت کی ہوا
پپو یار تنگ نہ کر
ہمت ہے تو پاس کر ورنہ انتظار کر
کفیل بھائی لیفٹ آرم سپن باؤلر
ڈرائیور کی زندگی بھی عجب کھیل ہے،،موت سے بچے تو سنٹرل جیل ہے،،،
اقبال کی خودی کو چھوڑ ،،ڈرائیوری میں نام پیدا کر
کبھی کبھی میرے دل میں یہ خیال آتا ہے،،پتوکی سے پہلے ساہیوال آتا ہے،،
آکھ نی وی رکھ

یہ اور ایسے بہت سے عوامی ادبوں سے ہماری ٹرانسپورٹ بھری پڑی ہے،،،یہ
چلتا پھر ادب ایسے لوگوں کے ذہنوں کی تخلیق ہیں،،،جو ذیادہ پڑھے لکھے
نہیں،،،مگر وہ اس معاشرے کا اہم حصہ ھیں،،،
ہماری دنیاسے الگ لوہے اور رنگوں سے وہ اپنی کتابی تسکین پوری کرلیتے
ہیں،،،جس سے انکو ذہنی آسودگی ملتی ہے،،،

اور اس طرح وہ باقی معاشرے کو اک پیغام دیتے ہیں،،،جس میں حوصلہ،،سکون
اور ہدایت ہوتی ہے،،،
کچھ لوگ اپنے دکھ بھی اس میں بیان کردیتے ہیں،،،کچھ پبلیسٹی کے حصول
میں کامیاب ہو جاتے ہیں،،،
پینٹنگ کے شوقین اپنی گاڑی کو آرٹ گیلری کی طرح پیش کرتے ہیں،،،اور جیسے
ہی اک سے دل بھر جاتا ہے،،،تو کوئی نئی پینٹنگ بنواکر اس کے نظارے لیتے
ہیں،،،

کبھی اڑنے والا گھوڑا،،،کبھی شعر،،،کبھی کسی حسینہ کی آنکھیں بناکر اپنے
شوق کا اظہارکرتے ہیں،،،
کچھ تو اپنی پسندیدہ ہیروئن یا سنگر کو ہی پینٹ کروا لیتے ہیں،،،
یہ چلتی پھرتی آرٹ گیلریاں،،اور دیوان ہمارے ہائی وے کی زندہ رونق ہیں،،،
جس کی وجہ سے سفر میں رنگ بھرنے لگتا ہے،،،بلکہ اس میں دلچسپی
کا عنصر بھی شامل ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1262042 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.