ڈنڈ ا پیر

ہمارے ہاں بہت سی اقسام کے پیر پائے جاتے ہیں،،،مگر ہر پیر مکمل یا کامل
نہیں ہوتا،،،

مگر آج ہم جس پیر کی پردہ کشائی کریں گے،،،اسے سب کے سب جانتے
ہیں،،،اور مانتے بھی ہیں،،،
یہ کام اور کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتے ہیں،،،اسی لیے اسے‘‘ڈنڈا پیر‘‘
کہا جاتا ہے،،،بلاشبہ ہر کامیابی کی ضمانت ہے،،،

یہ پیر یوں سمجھ لیجئے کہ ہر قسم کے مرض کی آزمودہ دوا ہے،،،
اگر حالات قابو سے باہر ہوں،،،شاگرد استادی دکھانے لگے،،،مجرم اقبالِ جرم
نہ کرے یا قانون ہاتھ میں لے لے،،،
شوہر یا اس کی بدمعاشی سے جنم لینے والی اولاد نالائق ہو جائے،،،شر پسند
روڈ بلاک کرنے کی کوشش کریں،،،
بس سب کا ایک ہی علاج،،،ڈنڈ ا جی،،،

اسی وجہ سے سب کچھ ٹھیک ہو کر اپنی اوقات میں آ جاتا ہے،،،بس ہر کیس
میں دوا کی مقدار ذیادہ،،کم کرنا پڑتی ہے،،،
یہ دوا آپ خالی پیٹ اور پیٹ والے سب کو یکساں ہر ٹائم دے سکتے ہیں،،،

جب بھی وہ ناسمجھی کرتا ہے
ڈنڈا پیرہی اس کا علاج کرتا ہے

بعض اوقات دوسری قسم کے پیر جو ہماری سوسائٹی میں باکثرت پائے جاتے
ہیں،،،ان کو بھی یہی ڈنڈ ا پیر ہی ٹھیک کرتا ہے،،،

ہر مرض کی دعا کرتا ہوں
میں ڈنڈ ا ہر ٹیڑھے کوسیدھا کرتا ہوں

اک محترمہ کے محترم یعنی شوہر نامدار بہت تنگ کیا کرتے تھے،،،محترمہ نے ہر
التجا،،،ہرکاوش کر کے دیکھ لی،،،مگر مجال کہ وہ ٹس سے مس ہوئے ہوں،،،
آخرکار کسی بھلے انسان نے کہا،،،دن میں تین بار ان کو ڈنڈا پیر کی زیارت کروائی
جائے،،،اک دم بجلی کے پول کی طرح سیدھے ہوجائیں گے،،،

بس کیا تھا،،،اک دن میں تین زیارتوں یا نسخوں میں ہی وہ ایسے ٹھیک ہوئے،،،
ہر خاتون کو بہن کہنے اور سمجھنے لگے،،،کئی دفعہ تو اپنی بیگم صاحبہ کوبھی
باجی باجی پکارنے لگ جاتے،،،
مگر جونہی ڈنڈا پیر پر نظر پڑتی ،،،بالکل سچی مسلمان اور بہترین شوہر بن جاتے
تھے،،،

ڈنڈا پیر ہر پریشانی،،،اور پریشان کرنے والے کو سیدھا کرنے،،،اور بندے کا پتر بنا
دینے کی سب سے آزمودہ برسوں پرانی چابی ہے،،،
آپ بول سکتے ہیں،،،‘‘ہر کامیاب آدمی کے پیچھے ہمیشہ اک ڈنڈا پیر ہوتاہے‘‘،،،،
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1262020 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.