برفانی دور کی اَن دیکھی غاروں کی دریافت

مختلف مقامات کی دریافت کا شوق رکھنے والے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے دو محققین نے برفانی دور کی غاروں کا وسیع سلسلہ دریافت کیا ہے جسے اب تک کی سب سے بڑی دریافت قرار دیا جارہا ہے- یہ غار مونٹریال کی ایک سڑک کے نیچے 30 فٹ گہرائی میں دریافت ہوئے ہیں-
 

image


یہ قدیم غاریں 15 ہزار سال پرانی ہیں اور انہیں دونوں محققین Daniel Caron اور Luc Le Blanc نے صرف ہتھوڑی اور ڈرل کی مدد سے دریافت کیا ہے- ان اوزاروں کے ذریعے ان محققین نے چونے پتھروں کی دیواروں میں جب سوراخ کر کے اندر کا مشاہدہ کیا تو انہیں وہاں قدیم غاروں کا وسیع سلسلہ دکھائی دیا-

اس وقت ان محققین کو 200 میٹر طویل ایک ایسی غار نظر آئی جس کی چوڑائی 3 میٹر تھی جبکہ اس کی چھت 20 فٹ اونچی تھی-
 

image


مزید تحقیق پر معلوم ہوا کہ غاروں میں ایک جھیل بھی موجود ہے جبکہ غاروں کے اس سلسلے میں کئی راستے انتہائی تنگ بھی ہیں- جھیل کے پانی کی بلندی غار کے بعض حصوں میں 15 فٹ تک بھی پہنچ جاتی ہے-
 

image

محقق Luc Le Blanc کا کہنا تھا کہ “ یہ ایک بہت بڑی دریافت ہے اور زندگی بار بار ایسا نہیں ہوتا“-
YOU MAY ALSO LIKE:

Two Canadian amateur explorers discovered 15,000-year-old caves just 30 feet underneath the surface of Montreal, it was revealed on Tuesday. The explorers used drills and hammers to bust through ancient limestone walls of an existing cave, revealing a much bigger network of caverns that had never been seen by humans before.