ایک اور بڑا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما جناب محمد حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمن جناب کپتان عمران خان کے خلاف الیکشن میں نہل کئیے جانے کے لئے ریفرینسز دائر کئے اور سپریم کورٹ نے اس کا فیصلہ سنادیا جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمن کپتان عمران خان کو ہل قرار دے دیا گیا اور جناب حنیف عباسی کی درخواست کو بددیانتی پر مبنی قرار دے دی گئی جبکہ تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جناب جھانگیر ترین کو ٹیکنیکل بنیاد پر نہل قرار دے دیا گیا کپتان نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے لیکن جھانگیر ترین کے نہل ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جھانگیر ترین پاکستان کا وہ بزنس مین ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے اورانہوں نے جھانگیر ترین کے نہل ہونے پر نظر ثانی کی درخوست دائر کرنے کا بھی ارادہ ظہر کیا فیصلہ آنے کے بعد جناب حنیف عباسی کا چہرا اتر سا گیا اور وہ منہ چھپاتے دکھائی دئیے جب میڈیا والوں نے بات کرنے کی کوشش کی تو کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد بات کریں گے .

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے لئیے ایک اچھی خبر یہ رہی کہ سپریم کورٹ نے حدیبیہ کیس نہ کھولنے کا فیصلہ سنادیا جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب جناب شہباز شریف نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ ہم سب کو تسلیم کرنا چہئیے اور یہ بھی کہا کہ عمران خان اور جھانگیر ترین کے بارے میں عدالت کا فیصلہ صہیح اور مناسب ہے .

ایک معمولی قلمکار اور معمولی سیاسی نظر رکھنے والے عام پاکستانی کی حیثیت سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ جناب عمران خان کا پاکستان کی سیاست میں آنے کا اصل مقصد اقتدار حاصل کرنا کبھی نہیں رہا بلکہ وہ جس مقصد کے تحت پاکستان کی سیاست میں داخل ہوئے وہ مقصد تو وہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے اب ان کے ہل ہونے یا نہل ہونے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میاں محمد نواز شریف کے دائیں بائیں کھڑے ہونے والے لوگ اتنے مظبوط نہیں تھے جس کی وجہ سے ن لیگ کا آج یہ حال ہوا جبکہ کپتان کے دائیں بائیں کھڑے نظر آنے والے لوگ نہ صرف سیاسی اعتبار سے بلکہ پارٹی کو چلانے میں بھی کافی مظبوط اور دیاندار نظر آتے ہیں اور وہ عمران خان کے مشن کو آخری دم تک آگے لیکر جانے والوں میں سے ہیں .

لیکن اس ساری صورت حال کے بعد یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ وہ چند لیگی رہنما جو ہیشہ سے ایسے موقع پر عدالت کے احاطے کے اندر کھڑے ہوکر اپنے اپنے مخصوص انداز میں توہین عدالت کے تمام ریکارڈ توڑ دیتے ہیں ان کو کس بات پر اتنا غصہ تھا عمران خان کے نہل نہ ہونے کا یا شہباز شریف کے حدیبیہ کیس سے بچ نکلنے کا جناب دانیال عزیز طلال چوہدری اور مریم اورنگزیب اپنے اپنے مخصوص انداز میں عدالت کے خلاف باتیں کرتے ہوئے نظر آئے اور توہین عدالت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے .

اصل میں حکومت کے ارکان اس وقت جن حالات سے دوچار ہیں اس وجہ سے وہ بوکھلہٹ کا شکار بھی نظر آتے ہیں جس طرح جناب ایاز صادق کے بیان نے سیاسی حلقےمیں کھلبلی مچادی اور ان کے اپنے ارکان اس کی تردید کرتے نظر آئے تو اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے وہ بچارے اپنے دل کی تسلی کے لئےوہ سب تو کریں گے جو انہیں سکھایا گیا ہے آخر بچاری سیانی بلی کھمبا نوچنے کے علاوہ کر بھی کیا سکتی ہے اور ویسے بھی ملک کے اعلی اداروں کے خلاف بولنا اور برا بھلا کہنا مسلم لیگ نواز کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے-

اس میں کوئی اچھمبے کی بات نہیں لیکن خدارا ڈھٹائی کی بھی ایک حد ہوتی ہے اتنا سب کچھ ہوجانے کے بعد بھی ان کی زبان سے یہ ہی نکلتا ہے کہ ہم بیقصور ہیں ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی کوئی غبن نہیں کیا اور ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا لیکن اب عوام سب کچھ سمجھ گئی ہے سارے چہروں کو پڑھ چکی ہے وہ وقت دور نہیں جب آنے والے الیکشن میں عوام اب کے بار ان چہروں کو منتخب کرے گی جن سے انہیں اچھی امیدیں نظر آرہی ہوں گی پرانے اور گھسے پٹے لوگوں کو اپنے دل ودماغ سے نکالنا ہوگا اور اپنے اس ملک کی تعمیر و ترقی کے لئیے اسے منتخب کرنا ہوگا جو آئن کی پاسداری کرتے ہوئے اس ملک کو صحیح راستے پر گامزن کرے اور دیانتداری سے اس ملک کی خدمت کرے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی اور فلاحی مملکت بنانے میں اپنا کردار ادا کرے ( انشأاللہ)
 

محمد یوسف راهی
About the Author: محمد یوسف راهی Read More Articles by محمد یوسف راهی: 166 Articles with 133863 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.