پرانی کار ٣

کچھ بھی ہو جس طرح سرکار کی نوکری بس نوکری ہوتی ہے،،،اسی طرح کار
بھی بس کار ہوتی ہے،،،

ہر کار ہوتی ہے شاندار
جیسے ہو کوئی ستارہ دمدار

بس یوں سمجھئیے ہماری دم نکل آئی تھی،،،کوئی دیکھ کے کار ہنس دیا،،اور
دعا دی،،،کوئی دیکھ کے کار جل گیا اور بددعا دی،،،

کار جب اسٹارٹ ہوئی تو ایسا لگا جیسے ورلڈ وار تھری شروع ہوگئی ہے،یا دشمن
ملک نے حملہ کردیا ہو،،،
چاروں طرف سے لوگوں کے سر گھروں سے یوں باہر آئے،،،جیسے سردیوں میں ،،،،
مونگ پھلی بیچنے والے نکل آتے ہیں،،،

ہمارے دوست نے جلدی سے کار کا سوئچ آف کیا،،،اور ہمیں ایسے دیکھنے لگا
جیسے یہ سب دھماکے ہماری گیس کی بیماری کی وجہ سےہوئے ہوں،،،
بھائی کیا اس کے لیے کچھ پڑھا جائے ،،،،جس سے اس کی گھن گرج میں کچھ
کمی آجائے،،،
محلے کے گھروں سے بچوں کے چیخنے چلانے کی آوازیں آنے لگیں تھیں،،،بچے
ہماری کار کی آواز سے اس قدر ڈر گئے تھے،،،کہ گھبرا کے جو گود نظر آئی اسی
پر چڑھ کے بیٹھ گئے،،،،اس طرح سے کئی مردوں کی گود بھی بھرگئی،،،،،،ان کی
ممتا کو بھی سکون مل گیا،،،

جب ہماری کار کا سوئچ آف ہوا سب ہوش میں آگئے،،،سب نے اپنے اپنے
بچوں کو پہچان کر گود بدلائی کی رسم پوری کی،اس طرح سب کا اپنا اپنا خون لوٹ
آیا تھا،،،
ہم نے کار کے نیچے گھس کے بھی دیکھا ،،،کہیں ایسا تو نہیں کہ نظر نہ آنی والی
مخلوق کا بچہ کھڑی کار کے نیچے آگیا ہو،،،
مگر ماجرا الٹا ہوگیا،،،لوگ سمجھے ہمارے دوست نے ہم پر ہی کار چڑھا دی ہے

خیر جب ہم نیچے سے صحیح سلامت باہر آگئے،،،تو عجیب عجیب باتیں سننے
کو ملیں،،،
ارے کہاں جلدی مرے گا منحوس،،،برائی بھی کبھی جلدی ختم ہوئی ہے کیا،،
کم بخت نے بچوں کو ڈرا دیا،،،دوسری موٹی سی ڈرم نما خاتون بولی،،،ارے بہن!!!
تمہیں تو پتا ہے میرے کالوکے ابا کس قدر معصوم ہیں،،،ایسی خوفناک آواز کہ
کالو کے ابا کالو سے پہلے ہی میری گود میں چڑھ دوڑے،،،
بھلا بتاؤ منحوس کار کی وجہ سے میرا نکاح بھی خطرہ بھی پڑگیا تھا،،،بڑی مشکل
سے چپس کا بول کے کالو کے ابا کو بھلایا،،،پھر کہیں جاکر کالو کے ابا نیچے اترے
اب گئے ہیں کالو لے گیا ہے اپنے ابا کو چپس دلوانے،،،

دوسری خاتون جنہیں خود کو چھوٹا ظاہر کرنے کا شوقِ عظیم ہے،،،وہ بولی،،،،ارے
بہن! آپ تو بہت پیاری ہیں،،،آپ کے دور میں بھی نکاح ہوا کرتا تھا؟؟،،،،!
بس پھر کیا تھا دونوں کار کو بھول گئیں،،،لگیں اک دوسرے کو فرعون کی کلاس
فیلو ثابت کرنے،،،
کار نے اور کیا کمالات کئے،،،دوستو پکچر ابھی باقی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1262599 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.