ڈیم نیٹ

بہت سے ایسے عوامل ہیں جن پر ہم کوئی قابو یا مرضی نہیں رکھ سکتے،،،
جیسے موسم،،،مہنگائی،،،کرپشن،،،بیوی،،،ساس،،،پولیس،،،،کالو کے ابا،،،بجلی
مرزا صاحب،،،

اب اک نئی چیز بے قابو آئی قابو نہیں ہوتی،،،آپ اچھا بھلا نیٹ پر سرچنگ
کر رہے ہوتے ہیں،،کہ نیٹ اچانک غائب ہو جاتا ہے،،جیسے پاکستان سے
خوش حالی غائب ہوتی جارہی ہے،،،
نیٹ تو پھر بھی واپس آجاتا ہے مگر خوشحالی لمبی چھٹی پر گئی ہوئی ہے

یہ سب ویسے تو واپس آ جاتے ہیں مگر اپنی مرضی سے ہی آتے جاتے ہیں
ان پر آپ کوئی حکم یا زور زبردستی نہیں کرسکتے،،،
جیسے ہماری پولیس اس ٹائم تک نہیں آتی جب تک مجرم غائب نہ ہو
جائے،،،نیٹ کا بھی یہی حال ہے،،،
اچھے خاصے دوستوں میں لڑائی کروا دیتا ہے،،،وہ کچھ پوچھتا ہے جواب
کچھ دیا جاتا ہے،،،کنورسیشن اس طرح آگے پیچھے ہو کر پہنچتی ہے کہ
کہ سوال چنا،،،جواب گنا ملتا ہے،،،بس اس کے بعد وہ لڑائی ہوتی ہے کہ
نہ پوچھو،،،

برسوں کا تعلق ٹوٹ جاتا ہے
ڈیم نیٹ بس مسکراتا ہے

بس اب نیٹ کے معاملے میں انسان بے بس ہوتا جارہا ہے،،،

اس قدر بے بسی ہے
نیٹ بھی جلی ہوئی رسی ہے

اک میاں بیوی سکائپ پر بات کررہے تھے،،،کہ ساس نے بیٹی سے کہا،،،
لگتا ہے اسے آسان سیدھی زبان راس نہیں،،،میں ذرا داماد کی خبر لیتی
ہوں،،،
جیسے ہی ساس نے سکائپ پر داماد کو سنانا شروع کی ،،،نیٹ چلا گیا،،
ہر بار جب ایسا ہی ہوا،،اک دن ان کے داماد جی ابھی آفس سے گھرپہنچے
بیل بجی،،،ساس بمعہ سامان موجود تھی،،،اب کیسے نیٹ جائے گا،،،

اسی طرح سکائپ پر اک انڈسٹریل دوسرے ملک سے اپنے سٹاف سےمیٹنگ
کررہے تھے،،،سٹاف جیسے ہی انکریمنٹ اضافے کا کہتا،،،باس کا نیٹ فوت
ہو جاتا تھا،،،

جب بھی پگار کی بات کرتا ہوں
نیٹ کی بلّی چڑھ جاتا ہوں

نیٹ دو دلوں میں رقیب کا کردار بھی ادا کرتا ہے،،،جیسے پہلے فلموں میں ولن
ہوا کرتے تھے،،،آج کل یہ کام نیٹ کررہا ہے،،،
ہیر رانجھا،،،لیلی مجنوں،،،صاحبہ مرزا،،،رومیو جولیٹ،،،سسی پنوں،،،شیریں فرہاد
اسی لیے جان سے گئےکہ ڈیم نیٹ نہیں تھا،،،ورنہ یہ پہلے ہی ان کی محبت
ختم کردیتا،،،
اور وہ موت اوراک دوسرے سے بچ جاتے،،،

اس قدر مجھے نفرت ہے تجھ سے
جیسے ہیر کو تھی قیدوں سے۔۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1254400 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.