سورہ طارق اردو ترجمہ

سورہ طارق اردو ترجمہ اور آڈیو Mp3 - یہ سورہ نمبر 86 ہے اور یہ 17 آیات پر مشتمل ہے- یہاں آن لائن سورہ طارق اردو ترجمہ اور تعارف بھی موجود ہے- یہ مکی سورہ ہے جو کہ پارہ نمبر 30 میں موجود ہے-

آیات کی تعداد: 17
پارہ: 30
سورہ نمبر: 86
دور نزول: مکی

عربی عبدالرحمان السدیس اور سعود الشریم اور اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم ﴿۱﴾ اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے ﴿۲﴾ وہ تارا ہے چمکنے والا ﴿۳﴾ کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں ﴿۴﴾ تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے ﴿۵﴾ وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے ﴿۶﴾ جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے ﴿۷﴾ بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے ﴿۸﴾ جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے ﴿۹﴾ تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا ﴿۱۰﴾ آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے ﴿۱۱﴾ اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے ﴿۱۲﴾ کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے ﴿۱۳﴾ اور بیہودہ بات نہیں ہے ﴿۱۴﴾ یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں ﴿۱۵﴾ اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں ﴿۱۶﴾ تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو ﴿۱۷

Reviews & Comments
captcha