Surah Shams Tafseer

The Tafseer of Surah Shams in Urdu is available with mp3 audio format. This Makki Surah, consisting of 15 verses, can be listened to online in the voice of Dr. Israr Ahmed. A renowned Islamic scholar Dr. Israr Ahmed, provides detailed explanations of the Quran on various topics, helping listeners understand the essence of Surah Shams.

Para / Chapter Voice
30 Dr. Israr Ahmed
<
Al-Shams
>
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی ﴿۱﴾ اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے ﴿۲﴾ اور دن کی جب اُسے چمکا دے ﴿۳﴾ اور رات کی جب اُسے چھپا لے ﴿۴﴾ اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا ﴿۵﴾ اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا ﴿۶﴾ اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا ﴿۷﴾ پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی ﴿۸﴾ کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا ﴿۹﴾ اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا ﴿۱۰﴾ (قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا ﴿۱۱﴾ جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا ﴿۱۲﴾ تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو ﴿۱۳﴾ مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا ﴿۱۴﴾ اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں ﴿۱۵

Reviews & Comments

This page gives you online tafseer of the longest Surah of Holy Quran, Surah Shams. This is certainly the best thing for the online visitors to access the whole tafseer of the Surah.

  • Ramsha, Karachi
  • Fri 12 May, 2017
captcha