Surah Abasa Tafseer

سورة عبس

Para / Chapter
30
Voice
Dr Asrar Ahmed
Abasa
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

(محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے ﴿۱﴾ کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا ﴿۲﴾ اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا ﴿۳﴾ یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا ﴿۴﴾ جو پروا نہیں کرتا ﴿۵﴾ اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو ﴿۶﴾ حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں ﴿۷﴾ اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا ﴿۸﴾ اور (خدا سے) ڈرتا ہے ﴿۹﴾ اس سے تم بےرخی کرتے ہو ﴿۱۰﴾ دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے ﴿۱۱﴾ پس جو چاہے اسے یاد رکھے ﴿۱۲﴾ قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا) ﴿۱۳﴾ جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں ﴿۱۴﴾ لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ﴿۱۵﴾ جو سردار اور نیکو کار ہیں ﴿۱۶﴾ انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے ﴿۱۷﴾ اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟ ﴿۱۸﴾ نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا ﴿۱۹﴾ پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا ﴿۲۰﴾ پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا ﴿۲۱﴾ پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا ﴿۲۲﴾ کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا ﴿۲۳﴾ تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے ﴿۲۴﴾ بے شک ہم ہی نے پانی برسایا ﴿۲۵﴾ پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا ﴿۲۶﴾ پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا ﴿۲۷﴾ اور انگور اور ترکاری ﴿۲۸﴾ اور زیتون اور کھجوریں ﴿۲۹﴾ اور گھنے گھنے باغ ﴿۳۰﴾ اور میوے اور چارا ﴿۳۱﴾ (یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا ﴿۳۲﴾ تو جب (قیامت کا) غل مچے گا ﴿۳۳﴾ اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا ﴿۳۴﴾ اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے ﴿۳۵﴾ اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے ﴿۳۶﴾ ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے( مصروفیت کے لیے) بس کرے گا ﴿۳۷﴾ اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے ﴿۳۸﴾ خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں) ﴿۳۹﴾ اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی ﴿۴۰﴾ (اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی ﴿۴۱﴾ یہ کفار بدکردار ہیں ﴿۴۲

More Surah Tafseer

View all

Reviews & Comments

This is certainly the best thing to ask for. An online Surah Abasa tafseer audio page. You can earn lot of Sadqa e Jariya by recommending this page to others. May Allah Almighty give us guidance Ameen.
Mariam, Karachi Fri 12 May, 2017

Surah Abasa Tafseer in Urdu - Find Surah Abasa tafseer online in mp3 audio format at Hamariweb.com. This tasfeer is available in voice of Dr Asrar Ahmed. You can listen Surah Abasa tafseer in audio mp3 format which is easy to understand. You can also read Quran Urdu translation with tafseer so you can easily listen and read at same time. Hamariweb.com provides latest Islamic texture and audio mp3 to full fill your need to Islamic material online to help people around the world.