Surah Tariq Tafseer

The Tafseer of Surah Tariq in Urdu is available with mp3 audio format. This Makki Surah, consisting of 17 verses, can be listened to online in the voice of Dr. Israr Ahmed. A renowned Islamic scholar Dr. Israr Ahmed, provides detailed explanations of the Quran on various topics, helping listeners understand the essence of Surah Tariq.

Para / Chapter Voice
30 Dr. Israr Ahmed
<
Al-Tariq
>
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم ﴿۱﴾ اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے ﴿۲﴾ وہ تارا ہے چمکنے والا ﴿۳﴾ کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں ﴿۴﴾ تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے ﴿۵﴾ وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے ﴿۶﴾ جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے ﴿۷﴾ بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے ﴿۸﴾ جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے ﴿۹﴾ تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا ﴿۱۰﴾ آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے ﴿۱۱﴾ اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے ﴿۱۲﴾ کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے ﴿۱۳﴾ اور بیہودہ بات نہیں ہے ﴿۱۴﴾ یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں ﴿۱۵﴾ اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں ﴿۱۶﴾ تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو ﴿۱۷

Reviews & Comments

Surah Tariq tafseer is the best thing to ask for when it comes to understanding Holy Quran properly. It is long and time taking but is totally comprehensive to understand the meanings.

  • Muhammad, Lahore
  • Fri 12 May, 2017
captcha