بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟ ﴿۱﴾ یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے ﴿۲﴾ اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے( لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا ﴿۳﴾ تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے ﴿۴﴾ جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں ﴿۵﴾ جو ریا کاری کرتے ہیں ﴿۶﴾ اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے ﴿۷﴾