حدیث میں ہے کہ جس نے وقت کو ضائع کر دیا اس نے سب۔۔۔ اسلام میں وقت کا ضیاع کرنے والوں اور ٹائم مینیجمنٹ کے حوالے سے کیا حکم دیا گیا جانیں تاکہ آپ بھی گناہوں سے بچ سکیں

وقت ایسی قیمتی دولت ہے جس کی پابندی ہمارے لئے کامیابی کی کنجی ثابت ہوتی ہے۔ خدا کی بنائی ہوئی ہر چیز وقت کی پابندی کا درس دیتی ہے چاہے آسمان ہو یا زمین، سورج ہو یا چاند، دریا ہو یا پھول پودے ، چرند پرند غرضیکہ ہر ایک چیز کو اللہ نے وقت کاپابند رکھا ہے ۔ ٹائم مینیجمنٹ میں کچھ ایسی کامیابیاں پوشیدہ ہیں جن کو ہم اس وقت تک نہیں جان سکتے جبکہ اس پر عمل نہ کرلیں۔ وقت ایک بار چلا جائے تو واپس نہیں آتا اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنی زندگی کو گزاریں کیونکہ بعد ازاں صرف پچھتاوا ہی رہ جاتا ہے اور ہم ناکامیوں کے اندھیروں میں کہیں کھو جاتے ہیں۔ اور آج کل ہمارے پاس وقت برباد کرنے کے ڈھیروں طریقے ہیں کوئی موبائل کے ذریعے وقت کو ضائع کر رہا ہے تو کوئی دیگر سوشل میڈیا، گیمز، گھنٹوں فون کالز ، انٹرنیٹ ، پیکجز، ٹی وی، ڈراموں ، فلم سیریز وغیرہ میں۔ جوکہ سراسر اپنی ذات کے ساتھ دھوکہ ہے۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

'' بہتر ہیں وہ لوگ جو وقت کی پابندی کرتے ہیں اور دوسروں کو نفع پہنچاتے ہیں''۔

ٹائم مینیجمنٹ کیوں ضروری ہے؟

وقت کی پابندی کرنی چاہیئے مگر یہ کیوں ضروری ہے کہ ہر کام وقت پر ہی کریں ، وقت کو سب کچھ سمجھتے ہوئے زندگی کے کاموں میں آگے بڑھا جائے۔ حدیث میں ارشاد ہوا ہے:

'' جس نے وقت کو ضائع کر دیا، اس نے سب کچھ ضائع کر دیا ''

ٹائم مینیجمنٹ اس لیئے ضروری ہے کیونکہ وقت کی پابندی نہ کرنے والا اکثر صرطِ مستقیم کو چھوڑ کر ان راستوں کا سہارا لینے لگتا ہے جو اسے گناہ کا مرتکب کردیتی ہیں، وہ راہِ راست سے بھٹک جاتا ہے اور خود کو گناہوںمیں مبتلا کرلیتا ہے۔ اسی لیئے آپ بھی وقت کو مینیج کرنا سیکھ لیں کیونکہ چند فوائد بھی ہیں اور کئی وجوہات بھی ہیں جیسے:

• کامیابی:

قران و سنت سے یہ بات واضح ہے کہ وقت کی پابندی کی ضرورت اس لئے ہے تاکہ آپ خود کو کامیاب بنا سکیں، دنیا میں اپنی کامیابی کی بدولت نام کما سکیں ، اور صرف دنیا میں ہی نہیں بلکہ آخرت میں بھی کامیاب ہونے کے لئے وقت کی پابندی ضروری ہے یعنی وقت پر عبادات کیا دائیگی، فارغ اوقات میں خدا کی یاد اور وقت پڑنے پر کسی کا ساتھ دینا بھی ہمارے لئے ایک بڑی عبادت /کامیابی ہے۔

’’زمانہ کی قَسم بیشک انسان خسارے میں ہے ‘‘۔(العصر، 103 : 1 - 2)

احآدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی ہمیں وقت کی پابندی کی تعلیم دیتے ہوئے بتایا کہ وقت کے ساتھ چلنے والوں کے لئے فلاح اور کامیابی ہے ، لیکن اس کو ضائع کرنے والوں کے لئے سوائے تباہی کے کچھ نہیں۔

• صحت:

صحت کے حوالے سے ابنِ ماجہ کی ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ:

'' وقت پر کھانا کھانے سے زندگی اور غیر وقت کھانا بیماری کی نوید ہے''، یعنی اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی صحت اچھی ہو، آپ کو کسی قسم کا کوئی نقصان ، کوئی بیماری نہ ہو تو وقت کی پابندی لازمی کریں اور اسی کے مطابق ہر کام سرانجام دیں۔

حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’دو نعمتوں کے بارے میں اکثر لوگ خسارے میں رہتے ہیں ایک صحت اور دوسرا فراغت۔‘‘ (ترمذی)

• محتاجی: وقت کی قدر آپ کو محتاجی سے بچا لیتی ہے کیونکہ وقت کبھی کسی کے لئے رکتا نہیں اور اگر ایک مرتہ وقت آپ کے ہاتھ سے نکل جائے تو آپ وقت کے محتاج ہو کر رہ جاتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اگر آزاد و خؤدمختار زندگی گزارنی ہے تو وقت کے آگے جھکنا پڑےگا۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’ پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو، بڑھاپے سے پہلے جوانی کو۔ بیماری سے پہلے صحت کو۔ محتاجی سے پہلے تونگری کو۔ مصروفیت سے پہلے فراغت کو۔ اور موت سے پہلے زندگی کو۔‘‘

• منزل کی لگن:

زندگی میں ہر کام کسی مقصد کے تحت کیا جاتا ہے اور منزل تک پہنچنا ہمارا ٹارگٹ ہوتا ہے جس کو کچھ لوگ حآصل کرلیتے ہیں اور کچھ مداوا کرتے رہ جاتے ہیں ۔ اور مقصد تک پہنچنے کی پہلی سیڑھی وقت ہے۔ وقت کے ساتھ منزل کی طرف بڑھتے جائیں اور اپنا مقام حاصل کرلیں۔

'' وقت کی پابندی کرو گے تو پاؤ گے منزل کھو دو گے اس کو تو کہلاؤ گے بزدل ''

روزمرہ زندگی میں ٹائم مینیجمنٹ کیسے کی جائے؟

• سب سے بڑا مسئلہ ہی ٹائم مینیجمنٹ کا ہے کیونکہ آجکل کی تیز رفتار زندگی میں کرنے کے لئے کام بہت ہیں مگر وقت نہیں نکال پاتے اس لئے ٹائم مینیجمنٹ کرنا سیکھیں تاکہ بغیر کسی ٹینشن کے آپ بھی اپنے تمام فرائض بخوبی سرانجام دے سکیں۔ اس کا ایک بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بڑے سے بڑا کام مقررہ وقت میں مکمل ہوجاتاہے ۔

• کسی بھی کام کو کرنے سے پہلے اس کے نتائج کو ایک نظر ذہن نشین کرلیں تاکہ جب آپ اس کے حساب سے آگے کی منصوبہ بندی کریں۔

• جو بھی کام کریں اس کو دلچسپی سے کریں اور وقت کو سامنے رکھتے ہوئے ایک بجٹ تیار کرلیں تاکہ پیسہ برباد ہو اور نہ ہی آپ کا قیمتی وقت۔

• انتظامات کے حصول میں آسانی ہوجاتی ہے کیونکہ آپ وقت کو سامنے رکھتے ہوئے جلد از جلد مسائل کا حل تلاش کرنے لگتے ہیں۔

• ٹائم مینیجمنٹ کرنے سے آپ پر اعتماد ہوتے ہیں کیونکہ اس سے آپ کو حوصلہ ملتا ہے ، آپ ایک سمت میں کام کرتے ہیں اور مشکلات کے باوجود ڈٹے رہتے ہیں ، ہار نہیں مانتے، اور یہی وجہ ہے کہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

اگر آپ بھی وقت کی پابندی نہیں کرتے اور ٹائم مینیجمنٹ کا طریقہ اختیار نہیں کرتے تو یہ آپ کی ناکامیوں کی بڑی وجہ بن سکتی ہے، لہِذا اس کی قدرو قیمت اور اہمیت کو جان لیں تاکہ بلواسطہ اور بلاواسطہ ہو جانے والے ایسے گناہوں سے آپ بھی بچ سکیں جن کا آپ کو علم بھی نہیں۔ اگر غور کریں تو وقت کی پابندی سے آپ کو کامیابی کی ضمانت بھی مل رہی ہے ساتھ ہی گناہوں سے بچت بھی۔

You May Also Like
Reviews & Comments