Abu Huraira (Allah be pleased with him) reported:
I was in the company of Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم  ) when there came a man and informed him that he had contracted to marry a woman of the Ansar. Thereupon Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم  ) said: Did you cast a glance at her? He said: No. He said: Go and cast a glance at her, for there is something in the eyes of the Ansar. 
                    
                 
             
            
                
                    
                        حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَظَرْتَ إِلَيْهَا؟»، قَالَ: لَا، قَالَ: «فَاذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا، فَإِنَّ فِي أَعْيُنِ الْأَنْصَارِ شَيْئًا»
                    
                 
             
            
                
                    
                          سفیان نے ہمیں یزید بن کیسان سے حدیث بیان کی ،  انہوں نے ابوحازم سے ،  انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ،  انہوں نے کہا :  میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر تھا ،  آپ کے پاس ایک آدمی آیا اور بتایا کہ اس نے انصار کی ایک عورت سے نکاح  ( طے )  کیا ہے ۔  تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سےفرمایا :   " کیا تم نے اسے دیکھا ہے؟ "  اس نے جواب دیا :  نہیں ۔  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :   " جاؤ اور اسے دیکھ لو کیونکہ انصار کی آنکھوں میں کچھ ہے ۔  "