سورہ حمزہ اردو ترجمہ

سورہ حمزہ اردو ترجمہ اور آڈیو Mp3 - یہ سورہ نمبر 104 ہے اور یہ 9 آیات پر مشتمل ہے- یہاں آن لائن سورہ حمزہ اردو ترجمہ اور تعارف بھی موجود ہے- یہ مکی سورہ ہے جو کہ پارہ نمبر 30 میں موجود ہے-

آیات کی تعداد: 9
پارہ: 30
سورہ نمبر: 104
دور نزول: مکی

عربی عبدالرحمان السدیس اور سعود الشریم اور اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے ﴿۱﴾ جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے ﴿۲﴾ (اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا ﴿۳﴾ ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا ﴿۴﴾ اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟ ﴿۵﴾ وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے ﴿۶﴾ جو دلوں پر جا لپٹے گی ﴿۷﴾ (اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے ﴿۸﴾ (یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں ﴿۹

Reviews & Comments
captcha