سورہ قارعہ اردو ترجمہ

سورہ قارعہ اردو ترجمہ اور آڈیو Mp3 - یہ سورہ نمبر 101 ہے اور یہ 11 آیات پر مشتمل ہے- یہاں آن لائن سورہ قارعہ اردو ترجمہ اور تعارف بھی موجود ہے- یہ مکی سورہ ہے جو کہ پارہ نمبر 30 میں موجود ہے-

آیات کی تعداد: 11
پارہ: 30
سورہ نمبر: 101
دور نزول: مکی

عربی عبدالرحمان السدیس اور سعود الشریم اور اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کھڑ کھڑانے والی ﴿۱﴾ کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟ ﴿۲﴾ اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟ ﴿۳﴾ (وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے ﴿۴﴾ اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون ﴿۵﴾ تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے ﴿۶﴾ وہ دل پسند عیش میں ہو گا ﴿۷﴾ اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے ﴿۸﴾ اس کا مرجع ہاویہ ہے ﴿۹﴾ اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟ ﴿۱۰﴾ دہکتی ہوئی آگ ہے ﴿۱۱

Reviews & Comments
captcha