سورہ تكاثر اردو ترجمہ

سورہ تكاثر اردو ترجمہ اور آڈیو Mp3 - یہ سورہ نمبر 102 ہے اور یہ 8 آیات پر مشتمل ہے- یہاں آن لائن سورہ تكاثر اردو ترجمہ اور تعارف بھی موجود ہے- یہ مکی سورہ ہے جو کہ پارہ نمبر 30 میں موجود ہے-

آیات کی تعداد: 8
پارہ: 30
سورہ نمبر: 102
دور نزول: مکی

عربی عبدالرحمان السدیس اور سعود الشریم اور اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

(لوگو) تم کو(مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا ﴿۱﴾ یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں ﴿۲﴾ دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا ﴿۳﴾ پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا ﴿۴﴾ دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے) ﴿۵﴾ تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے ﴿۶﴾ پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا ) ﴿۷﴾ پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی ﴿۸

Reviews & Comments
captcha