سورہ كافرون اردو ترجمہ

سورہ كافرون اردو ترجمہ اور آڈیو Mp3 - یہ سورہ نمبر 109 ہے اور یہ 6 آیات پر مشتمل ہے- یہاں آن لائن سورہ كافرون اردو ترجمہ اور تعارف بھی موجود ہے- یہ مکی سورہ ہے جو کہ پارہ نمبر 30 میں موجود ہے-

آیات کی تعداد: 6
پارہ: 30
سورہ نمبر: 109
دور نزول: مکی

عربی عبدالرحمان السدیس اور سعود الشریم اور اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

(اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو! ﴿۱﴾ جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا ﴿۲﴾ اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے ﴿۳﴾ اور( میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں ﴿۴﴾ اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں ﴿۵﴾ تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر ﴿۶

Reviews & Comments
captcha