سورہ مسد اردو ترجمہ اور آڈیو Mp3 - یہ سورہ نمبر 111 ہے اور یہ 5 آیات پر مشتمل ہے- یہاں آن لائن سورہ مسد اردو ترجمہ اور تعارف بھی موجود ہے- یہ مکی سورہ ہے جو کہ پارہ نمبر 30 میں موجود ہے-
عربی عبدالرحمان السدیس اور سعود الشریم اور اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ
ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیں اور وہ ہلاک ہو ﴿۱﴾ نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا ﴿۲﴾ وہ جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا ﴿۳﴾ اور اس کی جورو بھی جو ایندھن سر پر اٹھائے پھرتی ہے ﴿۴﴾ اس کے گلے میں مونج کی رسّی ہو گی ﴿۵﴾