پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی وینا ملک آج کل اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
تاہم حال ہی میں وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اہم انکشاف بھی کر ڈالا۔
وینا نے ٹوئٹ کیا کہ 'اطلاع ہے نیب میں بہت جلد ایک کیس کھل رہا ہے کہ نواز شریف کے دور میں ایک خاتون کی لندن سے چار مرتبہ چہرے کی سرجری کروائی گئی اور اس کے تمام تر اخراجات جو کہ تقریباً بیس لاکھ پاؤنڈز تھے جو حکومت پاکستان کی طرف سے دیے گئے تھے'۔
ملک کے اس ٹوئٹ پر لیگی کارکنان کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔