کیا آپ اس تصویر میں اس جگہ کو پہچان سکتے اور بتا سکتے ہیں کہ یہ شہر کراچی کا کونسا پوش ترین علاقہ ہے جو اپنی ایک الگ انفرادیت رکھتا ہے؟
یہ ہے شہر کراچی کا مصروف ترین علاقہ برنس روڈ جو آج بھی کھانوں کے لحاظ سے عمدہ مانا جاتا ہے۔ برنس روڈ کو انگریزوں نے ’پوش‘ علاقے کے طور پر تیار کیا تھا، برنس روڈ کے علاقے میں ایک متوسط طبقہ اپنے کاروباری فرائض انجام دیتا ہے۔
اس روڈ کا نام برطانوی ڈاکٹر جیمز برنس کے نام پر رکھا گیا. جبکہ پاکستان بننے کے بعد اس روڈ کا نام محمد بن قاسم روڈ رکھ دیا گیا لیکن برنس کے نام سے شہرت رکھنے والے روڈ کے اس نام کے بارے میں کراچی کے شہریوں کم ہی معلوم ہے۔
1970 میں برنس روڈ کے متعدد ریسٹورینٹس میں شمالی انڈین کھانوں کا خوب چرچہ ہوا کرتا تھا اور لوگ بڑی تعداد میں اس علاقے کا رخ کر کے ذائقہ دار کھانوں سے لطف اندوز ہوا کرتے تھے جس کے بعد اسے فوڈ اسٹریٹ کا نام دے دیا گیا۔ یہ علاقہ زیادہ تر کراچی کے متوسط طبقے سے آباد ہے۔
شام 7 بجے کے بعد برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل ہوجاتا ہے اور شہری اپنی فیملیوں کے ہمراہ اس فوڈ اسٹریٹ کا رخ کرتے ہیں اور مختلف انواع اقسام کے کھانے کھا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔