تھائی لینڈ کے صوبے پراچھپ میں موجود ٹاؤن ہال پر بندروں نے غذا کی تلاش میں دھاوا بول دیا۔ اور وہاں موجود کئی افراد پر بھوکے بندروں نے حملے بھی کیے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کے پیشِ نظر سیاحت عارضی طور پر بند کردی گئی ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں پر گھومنے والے بندروں کی خوراک کا ذریعہ ختم ہوگیا ہے، کیونکہ سیاح اور مقامی لوگ ان بندروں کو کھانا ڈالتے تھے۔
یہی وجہ ہے کہ بھوکے بندروں نے ٹاؤن حال میں موجود لوگوں پر کھانے کی غرض سے حملہ کردیا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے جہاں انسانوں کے کھانے کی قلت میں اضافہ ہورہا ہے، وہیں بندر بھی پریشان حال دکھائی دیتے ہیں۔