کورونا دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا خطرناک وائرس ہے جس پر امریکی ماہرین نے تحقیق کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس انسانوں میں 14 دن تک موجود رہتا ہے جبکہ مختلف چیزوں پر مختلف دورانیے کے لئے موجود رہ سکتا ہے۔ یہ پلاسٹک پر 2 یا3 دن، گتے پر 24 گھنٹے اور تانبے کی سطح پر چار گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کیلی فورنیا ،لاس اینجلس اور پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس پر تحقیق کی گئی ہے ۔ ان کا مذید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے پر ذرات ہوا میں پھیل جاتے ہیں، جو تین گھنٹے تک موجود رہتے ہیں۔ لہٰزا کم میل جول، چہرے کو چھونے، کھانسی یا چھینک کے وقت ٹشو کے استعمال سے اس وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔