لاک ڈاؤن کے دوران آپ کون سے اہم ہنر سیکھ سکتے ہیں؟ جو بعد میں آپ کی اچھی آمدنی کا ذریعہ بھی بن سکتے ہیں؟

image

ہر جگہ لاک ڈاؤن کی باتیں ہورہی ہیں کوئی بھوک سے پریشان ہے تو کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو گھر میں رہنے کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ کیوں؟ کیونکہ ان کا وقت نہیں گزر رہا وہ سو سو کر تھک چکے ہیں ان کی نیندیں تو ختم ہوگئی ہیں لیکن فراغت کی وجہ سے بیزاری طبیعت پر گراں گزرنے لگی ہے۔

یہ چند اہم ہنر ہیں جو آج کل کے ماحول کے حساب سے اتنے کارگر ہیں کہ سیکھ جائے جو وہ کبھی نقصان تو نہیں اٹھا سکتا کیونکہ یہ ہنر ہیں ہی ایسے۔۔

٭ کوکنگ سیکھیں: کوکنگ سیکھنے کا فن جسے انگریزی میں culinary art کہا جاتا ہے جس کو سیکھ کر آپ بڑے شیف بن سکتے ہیں۔ اور ضروری نہیں کہ اس کے لئے آپ کو انسٹیوٹ جانا پڑے، آپ انٹرنیٹ کی مدد سے دنیا بھر کی ڈشز بنانا سیکھ لیں اور گھر میں بناتے رہیں اور جب سیکھ لیں تو کھانا بنا بنا کر بیچنا شروع کردیں، دیکھیں قرنطینہ میں بھی آپ کو اتنا اچھا فائدہ مل سکتا ہے تو آج ہی سیکھیں ملک ملک کے کھانے بنانا اور شیف بن جائیں۔



٭ خطاطی: خطاطی یا کیلیگرافی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس کو ضرور سیکھیں اس سے نہ صرف آپ کا ہاتھ خود بخود اچھی لکھائی کی جانب متوجہ ہوگا بلکہ ایک ایسے ماہر فن سے آپ واقف ہوجائیں گے جس میں ذرا سی تراش خراش آپ کو فنِ خطاطی میں ماہر بنا سکتی ہے اور یہ اتنی آسان ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ تو پھر دیر کیوں کریں شروعات کیجئیے اپنے اور اپنے خدا کے نام سے یہی دو نام مختلف طریقوں سے لکھنے کی کوشش کریں اور سیکھ جائیں کیلیگرافی کی دنیا کا کام۔

ایسے لوگ جو ڈپریشن میں مبتلا ہیں ان کے لئے خطاطی سے بڑھ کر کوئی مشغلہ بہتر نہیں کیوں کہ اس کام سے ایسا سرور ہے کہ آپ ایک دفعہ قلم تھام لیں تو پھر ایک تمہید بندھ جاتی ہے اور اِدھر ادھر کی باتوں پر دھیان نہیں جاتا۔

٭ فوٹو گرافی: فوٹوگرافی ایک ایسا کام ہے جس کی اب اتنی مانگ بڑھ گئی ہے اور لوگ اضافی چارجز دے کر فوٹوگرافر بلواتے ہیں تو اس قرنطینہ میں آپ بھی بن جائیں فوٹو گرافر- اپنا موبائل اٹھائیں اور چیزوں کی بہتر سے بہتر تصویریں کھینچنا شروع کردیں ہاتھ میں صفائی آجائے گی اور ہنر بھی آپ کا مہنگے پیسے بھی آپ کے۔

٭ زبانوں کا ہنر: فارغ باتوں پر دھیان دینے سے بہتر ہے آپ کوئی زبان ہی سیکھ لیں اس سےآپ کو یہ فائدہ ہوگا جب آپ کسی سے ملیں گے اور وہ اس زبان کو جانتا ہوگا تو خفیہ طور پر آپ اس کی ساری باتیں سمجھ جائیں گے ہے نا فائدے کی بات! زبانوں پر جتنا علم ہوگا اتنی آپ کی لوگوں سے بول چال میں روانی بھی آجائے گی۔



٭ مصوری: مصوری یعنی ڈرائنگ یا اسکیچنگ یہ فن بھی خاصا مہنگا ہے مگر گھر بیٹھے سیکھ لیں تو کونسی مشکل بات ہے، گھر کو خراب دیواروں پر اس طرح نقش و نگاری بھی ہوجائے گی اور آپ کو پیٹنگ بنانا بھی آجائیں گی۔ اور اگر آپ نے سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹنگ کردی تو اس فن سے محبت کرنے والے آپ کی ڈرائنگ کو پسند کرنے والے لوگ آپ کو آن لائن آرڈر بھی دے سکتے ہیں، تو سوچیں فراغت کو بھگانے کے ساتھ ساتھ پیسے بھی مل جائیں تو واہ بھئی کیا بات ہے۔



وقت کا ضیاع کر کے اپنے ذاتی دشمن نہ بنیں بلکہ زندگی کو آسان اور سہل بنائیں تاکہ آپ بہتر سے بہتر ہنر بھی جان جائیں اور پیسے کمانے کے طریقے بھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US