اس تصویر میں کیا گڑبڑ چھپی ہے جو غور سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہے؟

image

بظاہر تو یہ تصویر بالکل عام سی نظر آرہی ہے جس میں 5 نوجوان کسی جگہ بیٹھے ہوئے تصویر کے لئے پوز دے رہے ہیں۔ تاہم اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو ٹھیک نہیں اور اس چیز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔

مذکورہ تصویر کے بیک گراﺅنڈ یا نوجوانوں میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے بلکہ گڑبڑ کو پکڑنے کے لئے آپ کو کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

جی ہاں وہ ہے بینچ آپ تصویر میں غور سے دیکھ سکتے ہیں کہ اس پر بیٹھنے کے لئے تختہ موجود ہی نہیں۔ یعنی یہ نوجوان ایک نادیدہ بینچ پر بیٹھے ہوئے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ ہوا میں معلق ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US