اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔
مسٹر پتلو اپنے وکیل قاسم عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وہیل چیئر پر بیٹھ کر عدالت پہنچنے والے ٹک ٹاکر کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 10 نومبر تک ریلیف فراہم کر دیا۔