اس تصویر میں موجود کیا آپ اس بچے کو دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ یہ آج کا کونسا مشہور کھلاڑی ہے؟
ویسے تو ہم آپ سے مختلف فنکاروں ، گلوکاروں اور سیاستدانوں کے بچپن کی تصویروں سے متعلق پوچھتے ہی ہیں جن کے جواب دینا آپ کے لئے تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے تو کبھی آپ مشہور شخصیات کو باآسانی پہچان بھی لیتے ہیں۔
لیکن اس تصویر میں موجود یہ بچہ جو ہاتھ میں گھڑی پہنے، اسٹائلش انداز میں تصویر بنوانے کے لئے کھڑا ہے کیا آپ اسے پہچان سکتے ہیں؟
اگر نہیں پہچانے تو آئیں ہم بتاتے ہیں۔
مذکورہ تصویر میں یہ بچہ دراصل قومی کرکٹ ٹیم اور دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اَختر ہیں۔
شعیب اختر کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور ان کی تیز رفتار باؤلنگ کی وجہ سے سب انہیں راولپنڈی ایکسپریس بلاتے ہیں۔