سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک بچے، بڑے، جوان ہر کسی کی پسند ہے اور سب ہی لوگ اِسے بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
فیس بک پر کسی بھی ویڈیو یا پوسٹ کو پسند کرنے کے لئے اپنی پسندیدگی کے اظہار کے لئے ایک "لائک" کا بٹن ہوتا ہے جس کو کلک کر کے سب لوگ اپنی اپنی پسند بتاتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شروعات میں فیس بک پر لائک کا بٹن نہیں تھا۔
لائک کے بٹن سے قبل "اووسم" کا بٹن فیس بک پر ہوتا تھا جس کو فیس بک انجینئیر "اینڈریو بوسوتھ" نے بنایا تھا کہ لوگوں کو بہت زیادہ پسند آنے والی پوسٹس پر اپنی رائے کا اظہار اووسم کلک کر کے دے دیا جائے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ لائک بٹن کب بنا؟
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے فیسبک کو روابط آسان کرنے کے لئے دنیا کو ملانے کے لئے بنائی تھی اس لئے لوگوں کو آپس میں پسند کرنے ان کی چیزوں کو پسند کرنے کی غرض سے فروری 2008 میں لائک کا بٹن بنایا گیا۔