معصوم دکھنے والا یہ کم ظرف جانور اپنے ساتھی کو خطرے میں ڈال کر اپنی زندگی بچا لیتا ہے۔ ایسا کیوں؟ جانیں دلچسپ معلومات

image

پینگوئن دنیا کے سب سے بڑے پرندوں میں شمار کیا جانے والا پرندہ ہے جو انتہائی سرد موسم والے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ ان کے ہاں بچوں کی پیدائش اور پرورش سمندر پر تیرتے برف کے بڑے ٹکڑوں پر ہوتی ہے جسے ’’فاسٹ آئس‘‘ کہا جاتا ہے۔ ان کا قد 120 سینٹی میٹر جبکہ وزن 40کلو گرام کے قریب ہوتا ہے۔

پینگوئن دکھنے میں بڑا معصوم دکھائی دیتا ہے اور جب یہ چلتا ہے تو اس کے منفرد چلنے کے انداز کو دیکھ کر اس جانور سے لگاؤ اور بڑھ جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ معصوم دکھنے والا یہ کم ظرف جانور اپنے ساتھی کو خطرے میں ڈال کر اپنی زندگی بچا لیتا ہے؟

آج ہم بتاتے ہیں آپ کو پینگوئن کے بارے میں کچھ حقائق جو شاید آپ کو معلوم نہ ہوں گے۔

٭ پینگوئن سردیوں میں انڈے دیتے ہیں۔انڈہ دینے کے بعد نر پینگوئن 65 سے 75 دن تک انڈوں کو اپنی ٹانگوں کے درمیان رکھتا ہے جس سے انھیں گرمائش ملتی رہتی ہے اور 75 دن بعد ایک مکمل پینگوئن تیار ہوجاتا ہے۔

اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس دوران نر پینگوئن کچھ بھی خوراک نہیں کھاتے بلکہ بچوں کے انڈوں سے باہر آنے پر ہی کھاتے ہیں۔

٭ پینگوئن کے پروں کی دو تہیں ہوتی ہیں اور جسم میں چکنائی کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو کہ انھیں ٹھنڈ سے محفوظ رکھتی ہے۔ اور ان کے پاؤں پر بھی پر ہوتے ہیں جو انہیں سردی سے بچاتے ہیں۔

٭ پینگوئن منفی 50 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔ یہ دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی انتہائی سرد ہوا کو بھی باآسانی برداشت کر سکتے ہیں۔

٭ پینگوئن پرندوں میں سب سے بڑے غوطہ خور کہلاتے ہیں۔ یہ 564 میٹر گہرائی تک سمندر میں غوطہ لگاسکتے ہیں جبکہ 28 منٹ تک مستقل پانی میں رہ سکتے ہیں۔

٭ پینگوئن دکھتا بہت شریف اور معصوم پرندہ ہے لیکن جب پانی میں جانے کا وقت آتا ہے یا پھر جب ان کو خطرے کا اندیشہ ہو تو یہ اپنی جان بچانا ضروری سمجھتے ہیں اور فوری طور پر پورا زور لگا کر اپنے ساتھی کو آگے دھکیل دیتے ہیں تاکہ ان کی جان بچ جائے اور اگر کوئی تکلیف پہنچے تو وہ ان کے ساتھی کو پہنچے۔

٭ یہ کم ظرف ہوتے ہیں اسی لیے آپس میں ان کے درمیان لڑائی جھگڑا زیادہ ہوتا ہے۔

٭ پیگوئن سلور فش اور مچھلیوں کی دیگر قسموں کو کھاتے ہیں۔ ان کی ایک دن کی خوراک دو، تین کلو گرام سے لے کر چھ کلو گرام تک ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US