کیا آپ اس تصویر میں موجود خوبصورت بچی کو پہچان سکتے ہیں اور بتا سکتے ہیں کہ یہ پاکستان کی کونسی معروف اداکارہ ہیں؟
ویسے تو ہم آپ سے مختلف فنکاروں، گلوکاروں اور سیاستدانوں کے بچپن کی تصاویر سے متعلق پوچھتے ہی ہیں جن کا جواب دینے میں آپ کبھی کامیاب ہوجاتے ہیں تو کبھی جواب نہیں دے پاتے۔
لیکن اس پیاری معصوم بچی جو کہ لال رنگ کی فراک میں ملبوس تصویر کھچوا رہی ہے آخر کون ہوسکتی ہے۔
اگر آپ نہیں پہچانے تو آئیں ہم بتاتے ہیں۔
مذکورہ تصویر میں موجود یہ بچی دراصل پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ثنا جاوید ہیں۔ ان کی یہ تصویر بچپن کی یادگار تصویروں میں سے ایک ہے۔
اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ٹی وی اشتہارات میں بطور ماڈل کیا تھا۔ ان کا شمار پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔