عالمی وبائی مرض کورونا وائرس نے دنیا بھر میں خوف پھیلایا ہوا ہے اور اس وائرس سے بچاؤ کے لئے جہاں لوگ اپنے گھروں میں محدود ہیں تو وہیں چند غریب افراد ایسے بھی ہیں جنہیں وبا سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ اپنا گھر بار بھی سنبھالنا ہے۔
بھارت میں محمد شمیم نامی گورگن کئی عرصوں سے قبرستان میں مردوں کی تدفین کا کام انجام دے رہا ہے۔ اِن کا خاندان بھی کئی نسلوں سے گورگن ہے۔ محمد شمیم کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ مجھے اس بات کا خوف رہتا ہے کہ میت کو چھونا نہ پڑ سکے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ دور رہیں۔ مزید دیکھیں ذیل میں ویڈیو میں۔