گزشتہ روز بالی ووڈ اداکار سائی گندیور 42 سال کی عمر میں امریکہ میں انتقال کرگئے۔
بھارتی نشریاتی ادارے ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سائی گندیور برین کینسر میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے امریکہ میں اپنا علاج کروا رہے تھے۔
رپورٹ میں مزید بتایا کہ وہ گزشتہ سال امریکی شہر لاس اینجلس اپنے علاج کے لئے گئے تھے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں سائی گندیور کے اچانک انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔