ملئے کراچی کے انڈس اسپتال میں کرونا وائرس وارڈ کے ڈاکٹر، نرسوں اور پیرا میڈکل اسٹاف سے جو اپنی جان کی پروا کرے بغیر کرونا سے متاثر مریضوں کی جان بچانے میں مصروف ہیں ۔۔۔

image

دنیا بھر کے شہروں کی طرح پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کورونا وائرس بے قابو ہورہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر آئے روز کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

کراچی کے انڈس اسپتال کے کووڈ 19 وارڈ میں فرنٹ لائن ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے میں مصروف ہیں۔

انڈس اسپتال کی ڈاکٹر سیدہ عائشہ کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے روز کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے اور جبکہ طبی عملے کو بھی وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔

ڈاکٹروں کی جانب سے اظہارِ تشویش کے باوجود شہر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی اور یہ انتہائی سنجیدہ بات ہے۔

اس مشکل صورتحال کے پیشِ نظر ڈاکٹر اور نرسز اسپتال میں کس طرح اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں دیکھیں اس ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US