کورونا وائرس کے مشکل حالات کے پیشِ نظر ملک بھر میں کورونا کا خطرہ پہلے سے مزید بڑھ گیا ہے۔ چند روز قبل لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کے بعد کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔
ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مشکل وقت آنے والا ہے اور صورتحال کے نتائج بہت سخت ہوں گے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جس طرح ہماری عوام اس مسئلے کوغیر ذمہ داری سے لے رہی ہے اس سے آگے کی صورحال بہت خطرناک دیکھ رہا ہوں۔
چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ایک طرف ہمیں بیماری کا حملہ ہوگا تو دوسری جانب ہماری معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔