پاکستان کی وہ 10 مشہور شخصیات کونسی ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہوئیں؟ جانیں

image

موجودہ صدی میں کورونا وائرس اب تک کا سب سے خطرناک وبائی مرض ہے جس کی تاحال کوئی ویکسین تیار نہیں کی جا سکی ہے اور یہ وبائی مرض آہستہ آہستہ خاص و عام کی پروا کئے بغیر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور کئی مشہور ترین شخصیات اس وائرس کا شکار ہو چکی ہیں جن میں شہزادہ چارلس، ٹام ہینکس، ریتا ویلسن جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

ہم پاکستان کی اُن 10 مشہور و معروف شخصیات کا تذکرہ کریں گے جو اس وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں ان میں کچھ صحتیاب ہو چکے ہیں اور کچھ ابھی قرنطینہ میں زیرِ علاج ہیں اور دو اس بیماری سے جاں بحق چکے ہیں۔

1 سلمان احمد

جنون بینڈ کے مشہور گلوکار اور میوزیشن سلمان احمد ان دنوں امریکہ میں قیام پزیر ہیں۔ نزلہ زکام کی شکایت پر اُنہوں نے ڈاکٹر کے کہنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت نکلا چنانچہ چند روز قرنطینہ میں گئے اور کُچھ دن میں صحتیاب ہوگئے۔

2 سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی پر کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں اور آپ نے احتیاطً کورونا کا ٹیسٹ کروایا تو پتہ چلا کے ٹیسٹ مثبت نکلا آیا، پھر انہوں نے اپنے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کیا، اور دو ہفتے بعد خُودبخود ٹھیک ہوگئے اور ٹیسٹ منفی آگیا۔

3 فیصل ایدھی

سماجی کارکن فیصل ایدھی نے بھی کورونا کی علامات کو محسوس کر کے ٹیسٹ کروایا جو مثبت نکلا اور پھر قرنطینہ میں دن گزارنے کے بعد مکمل صحتیاب ہو گئے۔

4 عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا وائرس کا شکار ہُوئے اور کافی دن قرنطینہ میں رہے جہاں اُن کا کئی بار ٹیسٹ کیا گیا جو پازیٹو رہا لیکن دو دن قبل ہی اللہ نے انہیں بھی صحتیاب کر دیا

5 اسد قیصر

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کچھ روز قبل کورونا کا شکار ہوئے ہیں اور اس وقت قرنطینہ میں زیرِ علاج ہیں۔

6 ڈاکٹر عبدالقادر سومرو

ڈاکٹر سومرو جلد کے امراض کے سپیشلسٹ اور سابقہ چیف میڈیکل آفیسر سٹیل مل تھے کورونا وائرس کے مرض کا شکار ہوئے اور پھر اس جان لیوا وبا نے ڈاکٹر صاحب کو صحتیاب ہونے کا موقع نہیں دیا اور جان کی بازی ہار گئے۔

7 اعظم خان

سکوائش کے کھیل کے بے تاج بادشاہ اور چار دفعہ برٹش اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے والے اعظم خان لندن میں 95 سال کی عُمر میں اس وائرس کا شکار ہونے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

8 ظہور بُلیدی

بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی پچھلے کچھ دن سے کورونا کی علامات محسوس کر رہے تھے اور 13 مئی کو اُنہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کروایا جو مثبت نکلا۔ ظہور بلیدی کورونا کو شکست دینے کے لئے اس وقت اپنے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔

9 سردار دوست مزاری

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جناب سردار دوست مزاری بھی 28 اپریل کو دوبئی سے وطن واپسی پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد سے وہ ابھی قرنطینہ میں ہیں۔

10 محمود بنگش

خیبر پختونخواہ چیف منسٹر کے سپیشل اسسٹنٹ محمود بنگش بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں اور اس وقت آئسولیشن میں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US