محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی، کراچی کے شہریوں کو خبردار کردیا

image

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے ہیٹ ویو کی لہر دوبارہ آنے کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بروز کل 17 مئی سے معتدل درجے کی ہیٹ ویو کراچی کا رخ کرے گی، 17 سے 21 مئی تک درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جا سکتا ہے، اس دوران سمندری ہوائیں بھی معطل رہیں گی۔

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے شہرِ قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US