7500 اور 25000 کے پرائز بانڈ کا اعلان کردیا گیا ہے

image

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 7500 روپے اور 25000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا اعلان آج 3 اگست کو فیصل آباد اور لاہور میں کر دیا گیا ہے۔


7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی مجموعی طور پر 83 ویں جبکہ 25000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 34 ویں قرعہ اندازی کی گئی ہے۔ 7500 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ‘ دوسرا انعام 50 لاکھ روپے کے تین انعامات نکلے ہیں ۔


7500 کا پہلا انعام 483112 کا جبکہ دوسرے انعام کے تین حقدار 415983، 931315، 881814 ہیں۔ اسی طرح 25000 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 5 کروڑ روپے‘ دوسرا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کے تین انعامات نکلے ہیں۔


25000 کا پہلا انعام 548532، دوسرے انعام کے تین خوش نصیب حقدار 288875، 715500، 906247 یہ ہیں۔


مذید دیکھیں:


Click here for 7500 Prize Bond
Click here for 25000 Prize Bond


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US