خوشی ہو یا غم ہماری آنکھیں دل کی راز دار ہوتی ہیں کچھ باتیں بغیر کہے آنکھیں بتا دیتی ہیں مگر کچھ ایسے جذبات جن کا بول کر اظہار نہ کیا جاسکے یا زباں ساتھ نہ دے چاہے خوشی کے ہو یاغم کے وہ آنسو کی شکل میں بہہ جاتے ہیں۔
جب ہم تکلیف، دکھ درد پریشانی میں ہوتے ہیں تو آنکھوں سے فوراً آنسو پھوٹ پڑتے ہیں اور یہ ناقابلِ بیاں حالت ہوتی ہے۔
لیکن کبھی ایک منٹ کے لئے بھی آپ نے سوچا ہے کہ آنسو نمکین کیوں ہوتے ہیں۔۔؟ ان کا ذائقہ کیوں ہوتا ہے۔۔۔؟
اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ:
''جب ہم دکھ میں روتے ہیں تو ہمارے تھائی رائیڈ گلینڈ زیادہ متحرک ہوتے ہیں اور دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ گلینڈز کی کثافت تبدیل ہوجاتی ہے اور یوں اس وقت ہمارے آنسو نمکین ہوجاتے ہیں۔''
لیکن اس کے برعکس جب ہم خوش ہوتے ہیں اور آنکھوں سے آنسو جھلک جائیں تو وہ بغیر کسی ذائقہ کے ہوتے ہیں اس لیئے کیونکہ رونے سے دماغ اور اعصابی نظام پر زور پڑتا ہے اور یوں آنسوؤں میں جسمانی نمکیات شامل ہونے لگتی ہے۔