انڈہ لے کر اسے پودے کے گملے میں رکھیں اور پھر کمال دیکھیں

image

پھول پتے اور ہریالی سب کو اچھی لگتی ہے اور جن لوگوں کے گھروں میں پودے ہوتے ہیں وہ کوشش کرتے رہتے ہیں کہ کسی طرح پودے جلدی سے بڑھ جائیں مگر نہ تو گلے اور نہ خراب ہوں۔ اس لیئے اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر کا باغیچہ یا گملوں میں لگے پودے کم وقت میں زیادہ بڑھ جائیں تو کریں یہ آسان سا کام جس کا فائدہ دیکھ کر آپ خود سوچیں گے کہ کیسے ہوا۔۔۔؟


فائدہ:

اپنے گملوں یا پودوں میں ایک انڈہ رکھ دیں اور اس کو مٹی میں دبا دیں اور پھر پانی ڈالتے رہیں۔


کچھ ہی دنوں میں آپ کے پودے نشوونما پا کر جلد ہی تیار ہوجائیں گے۔


وجہ:

اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈے میں چونکہ وٹامنز اور پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اور اسی وجہ سے وہ مٹی میں دبنے کی وجہ سے جلد ہی سڑ جاتے ہیں۔ جوں ہی انڈہ سڑنے لگتا ہے مٹی زرخیز ہوتی جاتی ہے اور اس میں معدنیانی اثرات پیدا ہونے لگتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پودوں کی جڑیں مضبوط ہوجاتی ہیں اور پودے جلد بڑھنے لگتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US