میاں بیوی کی لڑائی کے دوران بات چیت کیوں بند ہوجاتی ہے؟ جانیں دلچسپ وجہ

image

رشتوں میں نوک جھوک اور تکرار تو ہو ہی جاتی ہے چاہے وہ دوست ہوں، بھائی بہن یا میاں بیوی کا رشتہ۔ اور کہتے ہیں کہ جہاں محبت ہو وہاں لڑائی تو ہو جاتی ہے مگر صلح بھی ہوتی ہے۔ لیکن بیشتر گھروں میں میاں بیوی کے درمیان بات چیت بند ہوجانے کا شکوہ رہتا ہے جوکہ ہنستی بستی ازدواجی زندگی کے لیے تباہ کن ہے۔


گوٹ مین انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق میں ڈاکٹر گوٹ مین اپنی کتاب کا حوالے دیتےہوئے بتاتے ہیں کہ:


" میاں بیوی ایک دوسرے کے تابع رہیں کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے ورنہ معاشروں میں بگاڑ پیدا ہو جائیں گے۔ شوہر آپ کی بیویوں سے محبت کرتےر ہیں، بیویاں اپنے شوہروں کا احترام کرتی رہیں''۔


تحقیق واضح کرتی ہے کہ: '' آپسی وجوہات کی بناء پر شادی شدہ جوڑے آپس میں بات کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ مرد احترام چاہتے مگر تنقید سننا نہیں چاہتے، یہی وجہ ہے کہ جب آپس میں میاں بیوی کی لڑائی جھگڑا ہوتا ہے تو دونوں دل کی باتیں ایک دوسرے سے کہہ دیتے ہیں جوکہ تلخ بھی ہوتی ہیں اور ناقابلِ برداشت بھی ہوجاتی ہیں ۔ بس یہی وجہ ہوتی ہے کہ اختلافات میں بات چیت ختم ہو جاتی ہے۔''


یہ سب کیسے ختم ہوسکتا ہے۔۔۔۔؟ سعودی عرب کے الرجل میگزین نے میاں اور بیوی کے درمیان بات چیت دوبارہ بحال کرنے کے حوالےسے بتایا کہ:


• دونوں کے لیےیہ جانناضروری ہے کہ شریک حیات کو کس بات سے خوشی ملتی ہے اور کس بات سے اسے الجھن ہوتی ہے۔ایک دوسرے کی دلچسپیوں کو سامنے رکھتے ہوئے دونوں بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے مناسب طورطریقے تلاش اوراختیار کریں۔


• اگر ایک بات نہیں کر رہا تو دوسرا بات کرلے کیونکہ بات چیت بند ہوجائے تو اس سلسلے کو ختم کرنا دونوں کے لیے اس وجہ سے ضروری ہے کہ کہیں مستقبل میں ان کی اولاد اپنے والدین کی غلطیوں کا خمیازہ نہ بھگتے۔


• بات چیت میں ایک دوسرے کی خوبیوں کاذکرکیا جائے اور محبت سے گفت کی جائے۔




Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US