کیا اچانک کھڑے ہونے سے آپ کا بھی سر چکراتا ہے تو جانیں آپ کس بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟

image

زیادہ دیر تک بیٹھنے سے ویسے تو ڈاکٹرز کی جانب سے منع ہی کیا جاتا ہے کیونکہ زیادہ بیٹھنے سے کمر اور ریڈھ کی ہڈی میں مسائل آسکتے ہیں۔ لیکن کچھ دیر بیٹھ کر اٹھیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے جیسا کہ سر چکرا رہا ہے دماغ گھومنے لگتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے شدید سر درد ہوگیا ہو اچانک چکر تیز آنے لگتا ہے سنبھلنے میں بھی زرا وقت لگ جاتا ہے۔


جرنل آف نیورولوجی کی تحقیق میں ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ: '' ایسے افراد جن کو بیٹھ کر اٹھنے پر سر چکرانے لگتا ہے، دماغی کمزوری کا باعث بننے والی بیماری ڈیمینشیا کا خطرہ 40 فیصد تک ہوتا ہے''۔


تحقیق میں مذید یہ بتایا گیا کہ: '' آرتھوسٹک ہائپوٹینشن میں کسی فرد کا بلڈ پریشر بڑھنے کی صورت میں اچانک نمایاں کمی آتی ہے اور اس کی ایک عام علامت کھڑے ہونے پر سرچکرانا ہے۔''



مذکورہ تحقیق میں 73 سال تک کی عمر کے 2 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ محققین نے ان افراد پر یہ جائزہ لیا کہ آیا کھڑے ہونے پر ان کے بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور نبض کس رفتار سے چل رہی ہے۔ تحقیقی ٹیم نے واضح کیا کہ: '' آرتھوسٹک پائپوٹینشن کے شکار افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں لگ بھگ 40 فیصد زیادہ ہوتا ہے جس میں دماغ کے ایک حصے کی جانب خون کے بہاؤ میں کمی آ جاتی ہے جس کی وجہ سے چکر آنے لگتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لو بلڈ پریشر سے ڈیمینشیا بڑھ جاتا ہے۔''



Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US