سننے کی قوت کس عمر میں ختم ہوجاتی ہے؟ جانیئے کان سے متعلق چند اہم حقائق جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

کانوں کے بغیر ہم سن نہیں سکتے اور یہ ہمارے لیئے خدا کی ایک اہم نعمت ہے۔ کچھ بھی سننا ہو کسی کی بات ہو یا کوئی میوزک اگر کان نہیں تو یہ سب سننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا ہے۔ اور کان اتنے نازک ہیں کہ ذرا سا بھی پانی اندر چلا جائے تو آپ کو سسنے میں فوری تکلیف ہوجاتی ہے اس سے دماغ بھی درد کرنے لگتا ہے۔ کان کی میل کو صاف بھی بڑی احتیاط سے کیا جاتا ہے کیونکہ حساس معاملہ ہے۔ کانوں سے متعلق چند اہم باتیں جو آپ کو بھی معلوم ہونی چاہیئے:


• 65 سال کی عمر کے بعد کانوں کی سماعت ختم ہونے لگتی ہے۔


• کان کی تکلیف دماغ میں بھی تکلیف پیدا کرتی ہے۔>


• کان میں تین ہڈیاں ہوتی ہیں۔


• کان کی جلد ہر سال 1.3 انچ کی شرح سے بڑھتی ہے۔


• کان کے اندر چھوٹے بالوں کی وجہ سے ہی آپ سن پاتے ہیں اگر یہ نہ ہوں تو آپ سن نہیں سکتے۔


• انسان تو سوجاتے ہیں مگر کان کبھی نہیں سوتے یہی وجہ ہے کہ نیند میں کسی چیز کی آہٹ اکثر ہماری آنکھ کھول دیتی ہے۔


یہ بھی جانیں کہ:


کان کی میل کڑوی کیوں ہوتی ہے۔۔۔؟ اس کی سائنسی اور قدرتی دو وجوہات ہیں جوکہ درج ذیل ہیں:


• قدرت نے کان کا میل اس لیے کڑوا رکھا کیوں کہ بہت سارے ایسے کیڑے جن کو انسانی آنکھ دیکھنے سے قاصر ہے اور کان کے اندر جھانکنا انسان کے لیئے ممکن نہیں ہے۔اس لیئے کیڑے جب کان کے اندر جاتے ہیں تو اس کڑواہٹ کی وجہ سے فوری باہر نکل آتے ہیں۔


• امریکی اکیڈمی آف اوٹولرینگولوجی کے مطابق: '' کان کی میل تیزابیت سے بھرپور ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ کڑوی ہوتی ہے اور چھوٹے موٹے اینٹی فنگل سے پاک ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ کانوں کی سماعت اس میل کی وجہ سے زیادہ متاثر نہیں ہوتی اور صاف کرلینے پر کان اچھا سنتے ہیں


• برطانوی ماہر شوارٹز کے مطابق: '' ایئر موم یا کان کی میل اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتی ہے اور یہ تیزابیت کان کو انفیکشن سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔''



Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US