عالمی مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمتوں میں ردوبدل سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 1956 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
تاہم پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ سونے پر 1900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1624 روپے کے اضافے کے بعد 98 ہزار 594 روپے ہو گئی۔
Gold Price Today