ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی ارب پتی افراد کی فہرست میں مکیش امبانی نے رواں سال کئی بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑا ہے، ان میں ایک وقت کے دوسرے امیر ترین شخص برنارڈ آرنالٹ، دنیا کے سب سے بڑے انویسٹر وارن بفٹ، ٹیسلا کے مالک ایلن مسک، گوگل کے شریک بانی سرجی برن اور لیری پیج شامل ہیں۔
بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کے پاس پیسوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ایک کامیاب اور دولت مند انسان بننے کے لئے میکش امبانی نے خوب محنت کی اور اتنی جدو جہد کا انہیں ایسا پھل ملا کہ آج اُن کا شمار دنیا کے ٹاپ پانچ امیر ترین ارب پتیوں میں ہوتا ہے۔
لیکن مکیش امبانی اتنے بے تہاشا پیسوں کا آخر کرتے کیا ہیں؟
ارب پتی مکیش امبانی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں 53 بلین ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ جو پاکستانی کرنسی میں 5 لاکھ کروڑ سے بھی زائد بنتے ہیں۔ امیر ترین شخصیت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مختلف تقریبات جیسے شادی کی تقریب، سالگرہ کی پارٹی اور دیگر جگہوں پر پیسہ پانی کی طرح بہا دیتے ہیں۔
اُن کے رتبے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی مشہور سیلیبریٹی یا فلم اسٹار کیوں نہ ہو اُن کے آگے کسی بھی اہم شخصیت کی چمک پھیکی پڑجاتی ہے۔
مکیش امبانی خود کے بجائے اپنی فیملی پر اپنی بے تہاشا دولت یوں ہی اُڑا دیتے ہیں۔
مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کی سالگرہ دنیا کی سب مہنگی ترین برتھ ڈے پارٹی سمجھی جاتی ہے جس کا خرچہ حیران کن طور پر 220 کروڑ روپے آیا تھا۔ اپنی اہلیہ کی برتھ ڈے پارٹی کے لئے انہوں نے 32 چارٹر پلان بُک کئے تھے جو ان کے 300 مہمانوں کو جوتھ پور لے کر گئے تھے۔
بااثر شخصیت مکیش امبانی کی بیٹی عشا امبانی کی شادی بھارت کی سب سے مہنگی شادی سمجھی جاتی ہے۔