کپڑوں کا کلر اور ڈیزائن ہم دونوں مل کر پسند کرتے ہیں اور پھر ۔۔۔ ایک جیسے لباس پہننے والے میاں بیوی کے چرچے جانیں ان کے حوالے سے چند دلچسپ باتیں

image

میاں بیوی کی محبت کے چرچے تو آپ نے بہت سنے ہوں گے مگر ازدواجی زندگی کی بہترین محبت کی مثال قائم کی ہے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے۔
تفصیلات کے مطابق:
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مسٹر اینڈ مسز ناصر جن کی شادی کو 38 سال ہوگئے ہیں ان کے تین بچے بھی ہیں۔ یہ دونوں شادی کے ایک سال کے بعد ہی سے ایک جیسے کپڑے پہنتے ہیں۔
ایک ہی رنگ اور ایک ہی ڈیزائن کے کپڑے پہننے والا یہ انوکھا جوڑا ہے۔ یہ دونوں آپس میں مل کر رنگ اور ڈیزائن کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر کپڑوں پر کڑھائی یا کندن کا کام کرنے کے لئے آرڈر دیتے ہیں۔
ان کی ازدواجی زندگی شروع ہی سے پیار محبت بھری ہے۔ دونوں ہر بات ایک دوسرے کو بتاتے ہیں۔ آجکل ان دونوں میاں بیوی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US