تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آ گئی ہے ۔۔۔ پاکستان کے مشہور سیاستدانوں کے دلچسپ جملے کون سے ہیں جو آج بھی پسند کئے جاتے ہیں؟

image

پاکستان کی سیاست اور سیاستدانوں میں آئے روز کسی نہ کسی مسئلے پر ہلچل اور بحث مباحثہ جاری رہتا ہے۔ سیاستدان چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو اپنی تقاریر، جلوسوں، پریس کانفرنس یا پھر قومی اسمبلی کا اجلاس ہو، مخالف پارٹی کے اَرکان کو جوش و جذبات میں آکر اپنے جملے بازی سے بھرپور جواب دیتا ہے۔

کبھی کبھار اُن کی زبان سے جاری ہونے والے جملے اِتنے مشہور ہوجاتے ہیں کہ پھر ان کا استعمال مختلف محافل، مزاحیہ گفتگو کے دوران یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر بھی میمز کے ذریعے ہوتا رہتا ہے جو لوگوں میں بے حد مقبول ہوجاتے ہیں۔ بعض اوقات تو جوشِ خطابت میں گالیاں بھی منہ سے پھولوں کی طرح جھڑجاتی ہیں۔

اگر سیاستدانوں کے بیانات کی فہرست بنائی جائے تو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت کئی سیاستدانوں کے جملے اور جذباتی بیانات بہت مشہور ہوئے۔

آئیں جانتے ہیں کہ وہ 5 مشہور سیاستدان کونسے ہیں جن کے جملے عوام میں بے مقبول ہوئے۔

1- آصف علی زرداری

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری مفاہمتی سیاست کرنے اور اپنی سیاسی چالوں میں بہت مشہور ہیں۔ آصف علی زرداری پاکستانی تاریخ کے وہ پہلے صدر تھے جنہوں نے صدراتی عہدے پر رہتے ہوئے پورے 5 سال مکمل کئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے 2007ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیربھٹو کی شہادت کے بعد ”پاکستان کھپے“ کا نعرہ بلند کیا جو عوام میں آج بھی مقبول ہے۔

2- عمران خان

پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں اور ان مشہور ہونے والا کا نعرہ ”تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آ گئی ہے“ نے عوام میں خوب پزیرائی حاصل کی ہے۔ عمران خان نے الیکشن 2013ءمیں ہوئی دھاندلی کے خلاف دھرنے میں اس جملے کا استعمال متعدد بار کیا۔ اس کے بعد اس جملے کو ہر جگہ استعمال کیا گیا۔ مشہور سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر بھی صارفین نے اِس جملے کو استعمال کرتے ہوئے خوب ویڈیوز بنائیں۔

3- چوہدری شجاعت حسین

جاٹ خاندان سے تعلق رکھنے والے اور پاکستان کے سینئر ترین اور پاکستان کے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا شمار پاکستان کے چند اہم ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ وہ پاکستان کے وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز بھی رہ چکے ہیں اور اس وقت مسلم لیگ (ق) کے صدر ہیں۔ چوہدری شجاعت پاکستان کا جملہ”مٹی پاﺅ“ بے حد مشہور ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کا”مٹی پاﺅ“ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

4- پرویز مشرف

سابق ریٹائرڈ پاک فوج کے سپہ سالار، صدرِ پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999ء کو بطور آرمی چیف ملک میں فوجی قانون نافذ کرنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو معزول کیا اور پھر 20 جون 2001ء کو ایک صدارتی استصوابِ رائے(ریفرنڈم) کے ذریعے صدر کا عہدہ اختیار کیا ۔ شاید کسی آرمی چیف کے جملوں کو اتنا زیادہ نہ دہرایا گیا ہو جتنا کہ پرویز مشرف کے۔ اُن کا مقبول ہونے والا جملہ میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں ہوں ان کے دور میں بہت مشہور ہوا۔

5- نواز شریف

ملک سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو جولائی 2017ء میں پاناما لیکس کیس کے فیصلے کے منظر عام پر آنے کے بعد وزارتِ عظمیٰ کے منصب سے ہٹا دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے مری سے لاہور اپنے گھر واپس جاتے ہوئے مختلف شہروں میں جلسے کئے تھے۔ ہر جلسے میں وہ یہ سوال بار بار پوچھتے رہے۔ مجھے کیوں نکالا؟ مجھے کیوں نکالا ؟ اور پھر ان کا یہ سوال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اتنا وائرل ہوا کہ ہر شخص کی زبان پر یہ جملہ عام ہوگیا تھا۔

6- طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری نے 2014ء میں اسلام آباد دھرنے کے دوران اُن کا ایک جملہ”مچھر بھی کاٹے تو بولو ،گو نواز گو بھی عوام میں کافی مشہور ہوا تھا۔ معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی جذباتی تقاریر اور اُن میں ادا کئے جانے والے جملوں کے باعث خاصی مقبولیت حاصل کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US